حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 144 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 144

حیات احمد ۱۴۴ جلد پنجم حصہ اول ڈپٹی کمشنر گورداسپور نے محمد حسین کی درخواست پر اوّلاً ۱۵ دسمبر ۱۸۹۸ء تاریخ مقر کی مگر بعد میں درجنوری ۱۸۹۹ء پر اسے منتقل کیا۔اس عرصہ میں ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ ہو گیا اور وکلاء اور فریقین کی رضا مندی سے مقدمہار جنوری۱۸۹۹ء پر منتقل ہو گیا بجائے اس کے کہ میں کا رروائی کا خلاصہ لکھوں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس تاریخ محمد حسین۔محمد بخش سب انسپکٹر اور سید بشیر حسین صاحب انسپکٹر پولیس کے بیان درج کر دئیے جاویں۔اس مقدمہ میں حضرت کی طرف سے مسٹر براؤن، مولوی فضل الدین وکیل لاہور، شیخ احمد علی صاحب گورداسپوری اور مکرم خواجہ کمال الدین صاحب مغفور اور محمد حسین کی طرف سے مسٹر اور ٹل اور میاں نبی بخش گورداسپوری وکیل تھے۔عجیب بات ہے کہ شیخ احمد علی صاحب دائماً حضرت اقدس کی طرف سے ہر مقدمہ میں وکیل رہے اور میاں نبی بخش اپنی موت تک حضرت کے خلاف مقدمہ لیتے رہے۔با جلاس مسٹر جی۔ایم ڈوئی صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور واقع اار جنوری ۱۸۹۹ء بمقام گورداسپور مولوی ابوسعید محمد حسین ساکن بٹالہ مرزا غلام احمد ساکن قادیان ملزم حاضر ہیں۔مسٹر ڈبلیو براؤن، شیخ فضل الدین شیخ علی احمد و خواجہ کمال الدین وكلاء منجانب مرزا غلام احمد حاضر ہیں۔مسٹر اور ٹل بیرسٹر و شیخ نبی بخش وکیل منجانب ابو سعید محمدحسین حاضر ہیں۔مسٹر براؤن تسلیم کرتے ہیں کہ مندرجہ ذیل دستاویزات ان کے موکل نے جاری کیں (الف) اشتہار مورخہ ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء (A)۔(ب) اشتہار مورخہ ۳ /جنوری ۱۸۹۹ء ( B ) - (ج) اشتہار مورخہ یکم جنوری ۱۸۹۹ء (C)-(د) رسالہ کشف الغطاء (D)۔(ھ) اشتہار مورخہ ۷/جنوری ۱۸۹۹ء(E)۔