حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 122 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 122

حیات احمد ۱۲۲ جلد پنجم حصہ اوّل راستبازی اور صدق اور پاک باطنی اور سچائی تھی۔سو بھائیو! اُس پر قدم مارو! اور اس گھر میں بہت زور سے داخل ہو۔پھر عنقریب دیکھ لو گے کہ خدائے تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا۔وہ خدا جو آنکھوں سے پوشیدہ مگر سب چیزوں سے زیادہ چمک رہا ہے جس کے جلال سے فرشتے بھی ڈرتے ہیں وہ شوخی اور چالا کی کو پسند نہیں کرتا وہ ڈرنے والوں پر رحم کرتا ہے سواُس سے ڈرو اور ہر ایک بات سمجھ کر کہو تم اس کی جماعت ہو جن کو اُس نے نیکی کا نمونہ دکھانے کے لئے چنا ہے۔سو جو شخص بدی نہیں چھوڑتا اور اس کے کب جھوٹ سے اور اس کا دل نا پاک خیالات سے پر ہیز نہیں کرتا وہ اس جماعت سے کاٹا جائے گا۔اے خدا کے بندو! دلوں کو صاف کرو اور اپنے اندرونوں کو دھو ڈالو تم نفاق اور دورنگی سے ہر ایک کو راضی کر سکتے ہو مگر خدا کو اس خصلت سے غضب میں لاؤ گے۔اپنی جانوں پر رحم کرو اور اپنی ذریت کو ہلاکت سے بچاؤ کبھی ممکن ہی نہیں کہ خدا تم سے راضی ہو حالانکہ تمہارے دل میں اس سے زیادہ کوئی اور عزیز بھی ہے۔اس کی راہ میں فدا ہو جاؤ اور اس کے لئے محو ہو جاؤ اور ہمہ تن اُس کے ہو جاؤ۔اگر چاہتے ہو کہ اسی دنیا میں خدا کو دیکھ لو۔کرامت کیا چیز ہے اور خوارق کب ظہور میں آتے ہیں؟ سو سمجھو اور یا درکھو کہ دلوں کی تبدیلی آسمان کی تبدیلی کو چاہتی ہے وہ آگ جو اخلاص کے ساتھ بھڑکتی ہے وہ عالم بالا کو نشان کی صورت میں دکھلاتی ہے۔تمام مؤمن اگر چہ عام طور پر ہر ایک بات میں شریک ہیں، یہاں تک کہ ہر ایک کو معمولی حالت کی خوا ہیں بھی آتی ہیں اور بعض کو الہام بھی ہوتے ہیں لیکن وہ کرامت جو خدا کا جلال اور چمک اپنے ساتھ رکھتی ہے اور خدا کو دکھلا دیتی ہے وہ خدا کی ایک خاص نصرت ہوتی ہے جو ان بندوں کی عزت زیادہ کرنے کے لئے ظاہر کی جاتی ہے جو حضرت احدیت میں جان شماری کا مرتبہ رکھتے ہیں جبکہ وہ دنیا میں ذلیل کئے جاتے اور اُن کو بُرا کہا جاتا اور کذاب اور مفتری اور بدکاراور لعنتی اور دجال اور ٹھگ اور فریبی ان کا نام رکھا جاتا ہے۔اور ان کے تباہ کرنے کے لئے کوششیں