حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 587 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 587

حیات احمد ۵۸۷ جلد چهارم حالات کی بھی مختصر رپورٹ ہے مگر ۱۸۹۷ء کے جلسہ کی روئداد مفصل ہے۔یہ رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء کے نام سے طبع ہوئی اور اس وقت کی مختصر جماعت نے اس شوق سے اس کا خیر مقدم کیا کہ بعض احباب اور جماعتوں نے پچاس پچاس اور سوسو کا پیاں خرید لیں حضرت چودھری رستم علی خان نے لکھا کہ جمارے چند دادم جان خریدم بحمد الله عجب ارزان خریدم اللہ تعالیٰ ان تمام بزرگوں کے مدارج بلند کرے جنہوں نے مجھے اس کی اشاعت کے قابل بنایا اور جو گراں بہا اور اچھوتے معارف اس جلسہ میں بیان ہوئے اور آج آنے والی نسلوں کے لئے مایہ ء حیات ہیں وہ یقیناً اُن کے نامہ اعمال میں ایک خاص وزن اور صدقہ جاریہ کا موجب ہیں ۱۸۹۷ء پر ریویو جو اس رپورٹ میں درج ہے اس کا اقتباس انشاء اللہ اگلی جلد میں کروں گا۔ختم کرنے سے پہلے میں یہ بھی ظاہر کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ الحکم کا نظام عمل کیا قرار دیا گیا تھا۔اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوْا مَا بِأَنْفُسِهِمْ دنیا میں سچائی سلامتی امن پھیلانے والا اخبار الحكم قادیان دنیا میں صداقت اور حق پرستی کی تعلیم کی اشاعت کرنا اور گورنمنٹ کی سچی اطاء بنی نوع انسان میں باہمی ہمدردی کا پھیلانا اس اخبار کا خاص منشاء ہے چونکہ ان مقاصد کے پورا کرنے کے لئے دنیا میں اس وقت جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اَدَامَ اللَّهُ فُيُوْضَهُمْ کے مشن سے بڑھ کر اور کوئی مشن نہیں اس لئے علی الخصوص حضرت اقدس کا خادم ہونے کا فخر الحکم کو حاصل ہے جس میں اسلام کے مقدس اصولوں پر بحث کی جاتی ہے دین اسلام کی خبریں اور الرعد : ١٢