حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 588
حیات احمد ۵۸۸ جلد چهارم اہلِ اسلام کے متعلق مضامین درج ہوتے ہیں جناب میرزا صاحب کے مشن کے متعلق مفصل حالات اور آپ کی تقریریں اور کلمات طیبات عموماً شائع ہوتے ہیں قیمت عام سی برد پیشگی مع محصول ڈاک کے ( مسے ) تین روپیہ سالانہ معاون اور خواص جو کچھ لطف فرماویں شکریہ سے لیا جاوے گا۔علی العموم ترتیب مضامین ان عنوانوں میں رہے گی۔(۱) دنیائے اسلام کی خبریں (۲) مذہبی دنیا کے متعلق معلومات۔(۳) اپنے مطلب کی کوئی نظم (۴) حضرت سیدنا مرزا صاحب کی ڈائری۔(۵) مخالفین اسلام کے حملوں کا جواب (۶) معارف قرآن یعنی بعض آیات کی لطیف تفسیر۔(۷) مشاہیر اسلام کی سوانح عمری (۸) اسلام کی فلسفیانہ روح۔(۹) اسلام میں عورتوں کی حالت (۱۰) حضرت اقدس سید نا مرزا صاحب یا ان کے متبعین کے مکتوب۔(11) اپنے مشن پر پولیٹکل نکتہ چینیوں کا جواب (۱۲) باہمی اتحاد وارتباط کی ترقی کے لئے باہمی تعارف۔(۱۳) بچوں کا صفحہ (۱۴) قادیان کا ہفتہ۔