حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 586 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 586

حیات احمد اتمام حجت ۵۸۶ جلد چهارم اور آخر میں منکرین الہام پر اتمام حجت اس طرح فرمایا اور بعض نادانوں کا یہ خیال کہ گویا میں نے افترا کے طور پر الہام کا دعویٰ کیا ہے غلط ہے بلکہ در حقیقت یہ کام اس قادر کا ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور اس جہان کو بنایا ہے۔جس زمانہ میں لوگوں کا ایمان خدا پر کم ہو جاتا ہے اس وقت میرے جیسا ایک انسان پیدا کیا جاتا ہے اور خدا اس سے ہم کلام ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ سے اپنے عجائب کام دکھلاتا ہے یہاں تک کہ لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ خدا ہے۔میں عام اطلاع دیتا ہوں کہ کوئی انسان خواہ ایشیائی ہو خواہ یورپین اگر میری صحبت میں رہے تو وہ ضرور کچھ عرصہ کے بعد میری ان باتوں کی سچائی معلوم کر لے گا۔یاد رہے کہ یہ باتیں حفظ امن کے مخالف نہیں۔ہم دنیا میں فروتنی کے ساتھ زندگی بسر کرنے آئے ہیں اور بنی نوع کی ہمدردی اور اس گورنمنٹ کی خیر خواہی جس کے ہم ماتحت ہیں یعنی گورنمنٹ برطانیہ ہمارا اصول ہے۔ہم ہرگز کسی مفسدہ اور نقض امن کو پسند نہیں کرتے اور اپنی گورنمنٹ انگریزی کی ہر ایک وقت میں مدد کرنے کے لئے طیار ہیں اور خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں جس نے ایسی گورنمنٹ کے زیر سایہ ہمیں رکھا ہے۔فقط المرقوم ۲۰ ستمبر ۱۸۹۷ء سالانہ جلسه (کتاب البریہ ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۸) ۱۸۹۷ء کا سالانہ جلسہ ایام مقررہ میں ہوا۔اور اس لحاظ سے تاریخ سلسلہ میں یہ پہلا سالانہ جلسہ ہے جس کی ایک باقاعدہ رپورٹ راقم الحروف کو شائع کرنے کی توفیق روزی ہوئی۔وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَی ذَالِکَ اس رپورٹ کے انٹروڈکشن میں اجمالی طور سے ۱۸۹۶ء تک کے