حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 585 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 585

حیات احمد ۵۸۵ جلد چهارم مخالفین اسلام کو نوٹس اور اسی ضمن میں آپ نے مخالفین اسلام کو بھی نوٹس دیا۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔” اور یاد رہے کہ یہ اشتہار مخالفین کے لئے بھی بطور نوٹس ہے۔چونکہ ہم نے صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر کے سامنے یہ عہد کر لیا ہے کہ آئندہ ہم سخت الفاظ سے کام نہ لیں گے اس لئے حفظ امن کے مقاصد کی تکمیل کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مخالف بھی اس عہد کے کار بند ہوں۔اور یہی وجہ تھی کہ ہم نے عدالت کے سامنے اس بحث کو طول دینا نہیں چاہا حالانکہ ہمارے تمام سخت الفاظ جوابی تھے اور نیز ان کے مقابل پر نہایت کم۔سو ہم نے جوابی طور کے سخت الفاظ کو بھی چھوڑنا چاہا۔کیونکہ ہمارا مدت سے یہ ارادہ تھا کہ تمام قو میں مباحثات میں الفاظ کی سختی کو استعمال نہ کریں۔اسی ارادہ کی وجہ سے ہم نے اس درخواست پر دستخط مسلمانوں کے کرائے ہیں جس کو عنقریب بحضور جناب نواب گورنر جنرل بہادر بھیجنے کا ارادہ ہے۔سو مخالفین مذہب کو بذریعہ اس نوٹس کے عام اطلاع دی جاتی ہے کہ اس فیصلہ کے بعد وہ بھی مباحثات میں اپنی روشیں بدلا لیں۔اور آئندہ سخت اور جوش پیدا کرنے والے الفاظ اور ہتک آمیز الفاظ اپنے اخباروں اور رسالوں میں ہرگز استعمال نہ کریں۔اور اگر اب بھی اس نوٹس کے شائع ہونے کے بعد انہوں نے اپنے سابق طریق کو نہ چھوڑا تو انہیں یادر ہے کہ ہمیں یا ہم میں سے کسی کو حق حاصل ہوگا کہ بذریعہ عدالت چارہ جوئی کریں۔حفظ امن کے لئے ہر ایک قوم کا فرض ہے کہ فتنہ انگیز تحریروں سے اپنے تئیں بچائے پس جو شخص اس نوٹس کے شائع ہونے کے بعد بھی اپنے تئیں سخت الفاظ اور بدزبانی اور توہین سے روک نہ سکے ایسا شخص در حقیقت گورنمنٹ کے مقاصد کا دشمن اور فتنہ پسند آدمی ہے۔اور عدالت کا فرض ہوگا کہ امن کو قائم رکھنے کے لئے اس کی گوشمالی کرے۔“ کتاب البریہ ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۴ ، ۱۵)