حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 375
حیات احمد ۳۷۵ جلد چهارم حسب شرائط کمیٹی اندازہ کرنے کے لئے چھ بزرگ پہلے ہی ماڈریٹر مقرر ہو چکے تھے۔جن میں سے ایک ایک کر کے ہر روز صدرنشین مقرر کئے گئے جیسے کہ آگے چل کر معلوم ہوگا۔ماڈریٹروں کے نام نامی یہ ہیں (۱) رائے بہادر بابو پر تول چندر صاحب حج چیف کورٹ پنجاب (۲) خان بہادر شیخ خدا بخش صاحب حج سمال کا زکورٹ لاہور۔(۳) رائے بہادر پنڈت رادہا کشن صاحب کول پلیڈر چیف کورٹ جموں۔(۴) حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب طبیب شاہی (۵) رائے بھوانیداس صاحب ایم۔اے اکسٹرا سٹلمنٹ افیسر جہلم (۶) جناب سردار جواہر سنگھ صاحب سیکرٹری خالصہ کالج کمیٹی لاہور۔کمیٹی نہایت ادب کے ساتھ ان بزرگوں کی تکلیف برداری کرنے کا شکریہ ادا کرتی ہے اب یہاں وہ پانچ سوالات لکھے جاتے ہیں جو کمیٹی کی طرف سے بغرض جوابات شائع ہوئے اور ان جوابات کے لئے یہ ضروری سمجھا گیا تھا کہ تقریر کرنے والا اپنے بیان کو حتی الامکان اُس کتاب تک محدود رکھے جس کو وہ مذہبی طور سے مقدس مان چکا ہے۔سوال اول۔انسان کی جسمانی۔اخلاقی اور روحانی حالتیں۔سوال دوم۔انسان کی زندگی کے بعد کی حالت یعنی عقبی۔سوال سوم۔دنیا میں انسان کی ہستی کی اصلی غرض کیا ہے اور وہ غرض کس طرح پوری ہوسکتی ہے۔سوال چہارم۔کرم یعنی اعمال کا اثر دنیا اور عاقبت میں کیا ہوتا ہے۔سوال پنجم - علم یعنی گیان اور معرفت کے ذرائع کیا کیا ہیں۔خاکی دھنپت رائے بی۔اے۔ایل۔ایل۔بی۔پلیڈر چیف کورٹ پنجاب سیکرٹری دھرم مہوتسو ( رپورٹ جلسہ اعظم مذاہب صفحہ (وب مطبوعہ مطبع صدیقی لا ہور ۱۸۹۷ء)