حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 351 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 351

حیات احمد سالانہ جلسه ۱۸۹۴ء ۳۵۱ جلد چهارم اگر چه ۱۸۹۳ء کا سالانہ جلسہ آپ نے ملتوی فرما دیا تھا تاہم بعض ملازمت پیشہ احباب حاضر ہو گئے تھے۔۱۸۹۴ء کا جلسہ چونکہ ملتوی نہ ہوا تھا بلکہ آپ نے بعض خاص احباب کو شمولیت کے لئے خاص طور بھی خطوط لکھے تھے اور مکرم حضرت چود ہری رستم علی خاں صاحب کو خصوصیت سے جلسہ کے اہتمام کے لئے بعض خاص خدمات کا بھی شرف بخشا۔دریاں۔قالین۔روغن زرد وغیرہ لوازم مہمانداری کے لئے تاکیدی خطوط لکھے۔چودہری رستم علی صاحب کو ایک خط میں لکھا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سَلَّمَهُ تَعَالى - السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ ہیں روپیہ (ع) مرسلہ آئمکرم مجھے کومل گئے۔جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا۔چونکہ اب عنقریب تعطیلیں آنے والی ہیں۔مجھ کو معلوم نہیں کہ آپ کو فرصت ملے گی یا نہیں بہت خوشی ہوگی اگر آپ کو تعطیلوں میں اس جگہ آنے کا موقعہ ملے۔خدا تعالیٰ آپ کو ترددات سے نجات بخشے اور اپنی محبت میں ترقی عطا فرمادے۔آمین والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عَلَی الله عنه ۷ دسمبر ۱۸۹۴ء مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر سوم صفحه ۱۳۳۱۳۲۔مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ ۲۶۱۱ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مکر می اخویم منشی رستم علی صاحب سَلَّمَهُ تَعَالَى - السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته عنایت نامہ پہنچا۔حضرت مولوی نورالدین صاحب معه چند دیگر مهمانان تشریف لے آئے ہیں۔امید کہ آپ بھی ضرور جلد تشریف لے آویں۔اور آتے وقت کسی سے بطور عاریت دو قالین اور دو شطرنجی لے آویں کہ نہایت ضرورت ہے۔اور ۴ کے پان