حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 285 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 285

حیات احمد ۲۸۵ جلد چهارم کسر صلیب کا ایک اہم فرض تھا اس کی بنیاد عیسائیوں سے مباحثہ سے شروع ہوئی اور اسلام کی روحانی قوت کی برتری کا مظاہرہ اس پیشگوئی سے ہوا جو آتھم اور اس کے رفقاء کے متعلق کی گئی۔میں اس وہم کا ازالہ کر دینا چاہتا ہوں کہ پیشگوئی میں فریق کا لفظ ہے۔اس کا نمائندہ آتھم تھا اور اس کے مشیر اور معاون بھی مِنْ وَجْه شریک تھے اور ان میں سے بعض پیشگوئی کے موافق مستوجب سز ا ٹھہرے۔اسی سال مکفرین و مکذبین علماء پر مباہلہ کے ذریعہ روحانی مقابلہ کر کے اتمام حجت کیا گیا اور علمی رنگ میں لاجواب اور حقائق و معارف سے پر آٹھ کتابیں شائع کی گئیں جن میں سے کرامات الصادقین عربی زبان میں تفسیر سورہ فاتحہ پر نادر وا چھوتے مضامین پر مشتمل اور مقابلہ میں پیش ہونے والے کے لئے ایک ہزار کا انعام اور ان معترضین کے لئے جو آپ کی عربی تصانیف میں اغلاط کا دعوی کرتے تھے۔فی غلطی پانچ روپیہ کا اعلان کیا گیا مگر مکفرین و منکرین کے قلم ٹوٹ گئے۔اسی سال منجملہ اور نشانات کے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیرا حمد صاحب کی پیدائیش سے پہلے جو پیشگوئی کی گئی تھی پوری ہوئی۔اگر آپ کے صرف تصنیف ہی کے کام کو جو ایک سال میں ہوا دیکھا جاوے تو ایک علمی معجزہ ہے۔میں اسے اعجاز عقیدت کے طور پر نہیں کہتا ہر صاحب فکر غور کرے کہ ایک شخص جو ساٹھ سال کے قریب عمر کا ہے اور دو شدید امراض میں مبتلا ہے اور جس پر ایک جماعت کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری ہے اور یہ تعلیم و تربیت اخلاقی و روحانی ہے جس کے ہاں مہمانوں کی ایک کثیر تعداد روزانہ آتی جاتی ہے جن کی مہمانداری کے فرایض خود اسی کو ادا کرنا ہے پھر مخلوق کے فائدہ کے لئے ایک مختصر سے دواخانہ میں مریضوں کی مدد کرنا ہے (اس وقت تک قادیان میں ایسا انتظام نہ تھا اور آپ کے پاس ہی اردگرد کے دیہات کی عورتیں اور بچے علاج کے لئے آتے اور آپ مفت ان کو دوائیں دیتے تھے )۔پھر باہر سے آنے والے خطوط کا خود اپنے ہاتھ سے جواب دیتے ان تمام مشاغل کو ایک طرف رکھیے ا حاشیہ۔یہ آٹھ کتابیں (۱) آئینہ کمالات اسلام (۲) برکات الدعا (۳) حجۃ الاسلام (۴) سچائی کا اظہار (۵) جنگ مقدس (۶) تحفہ بغداد ( ۷ ) کرامات الصادقین (۸) شہادت القرآن ہیں۔(عرفانی الاسدی)