حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 229 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 229

حیات احمد ۲۲۹ اعلان مباہلہ بجواب اشتہار عبدالحق غزنوی مورخه ۲۶ شوال ۱۳۱۰ھ جلد چهارم ایک اشتہار مباہلہ مورخہ ۲۶ شوال ۱۳۱۰ھ شائع کردہ عبد الحق غزنوی میری نظر سے گزرا سو اس لئے اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ مجھ کو اس شخص اور ایسا ہی ہر ایک مکفر سے جو عالم یا مولوی کہلاتا ہے۔مباہلہ منظور ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ القدیر بقیہ حاشیہ۔كَانَهُمْ حُمُرٌ مُسْتَنْفِرَةٌ فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ بنتے ہو اے دل عشاق به دام توصید ما به تو مشغول تو با عمر و زید اور اگر ان اشتہاروں سے آنکھوں پر پردہ اور گوش باطل نیوش بہرے ہو گئے ہوں تو ناظرین کے ملاحظے اور اتمام حجت کے لئے پھر ان کا ذکر کر دیتے ہیں۔اول تین خط مفتی محمد عبد اللہ صاحب ٹونکی مضمن استدعائے مباحثہ خط اول مورخه ۲۴ ستمبر ۱۸۹۱ء مطبوعه جعفری پریس لاہور۔خط دوم ۱/۱۴ اکتوبر ۱۸۹ء مطبوعہ لاہور۔خط سوم مورخہ ۲۱ / جنوری ۱۸۹۲ء مطبوعہ لاہور۔دوم اشتہار ضروری مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری مورخه ۲۶ / مارچ ۱۸۹۱ء مطبوعہ اسلامیہ پریس لاہور۔سوئم۔اعلانِ عام از طرف انجمن اسلامیہ اود میانه مورخه ۲۱ / ستمبر ۱۸۹۱ء مطبوعہ مطبع انصاری دہلی۔چہارم نوٹس مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی مورخه ۱۵ فروری ۱۸۹۱ء مطبوعہ لاہور۔پنجم نوٹس اتمام حجت مولوی عبدالمجید مالک مطبع انصاری مورخہ ۱۳ / ربیع الاول ۱۳۰۹ھ۔ششم اشتہار مولوی صاحب عبد الحق دہلوی مصنف تفسیر حقانی مورخہ یکم اکتوبر ۱۸۹۱ء مطبوعہ انصاری ہفتم اشتہار محمد عبدالحمید مورخہ ۷ اکتوبر ۱۸۹۱ء مطبوعہ دہلی۔ہشتم اشتہار مولوی محمد صاحب اور مولوی عبدالعزیز صاحب اور مولوی عبداللہ صاحب مفتیان لودہیانہ، مورخه ۲۹ / رمضان المبارک مطبوعه لود ہیا نہ۔نہم اشتہار مولوی مشتاق احمد صاحب مدرس مورخه ۲۴ / رمضان شریف مطبوعہ لودہیانہ وغیره مالا يُحْصِيْهَا إِلَّا الله اب اتنے اشتہارات متفرق علماؤں نے متفرق شہروں میں دیئے تم نے کس سے بحث کی اور کس جگہ میدان میں حاضر ہوئے۔پس جب تمہاری مگاری اور دھوکہ دہی عام پر کھل گئی تو پھر تمہارے دام میں وہی شخص المدثر: ا ۵۲۵۱: ترجمہ۔اے عشاق کے دل تیرے دام میں شکار ہے۔میں تجھ میں مشغول ہوں اور تو عمر اور زید میں مشغول ہے۔