حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 8
حیات احمد جلد چهارم اس وقت جماعت کس قدر کمزور اور محدود تھی۔آج جبکہ اس پر چالیس سال گزر رہے ہیں اور جماعت کا حلقہ وسیع اور اس کی اقتصادی حالت بِحَمْدِ الله بہت بہتر ہو چکی ہے ہر نمبر ۵۰۰ چھپ رہا ہے۔اور خریداروں کی تعداد تو ظاہر نہ کرنے کے قابل ہے۔ناطقہ سر بہ گریباں ہے اسے کیا کہیے یہی وہ کتاب ہے جس کے لئے حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے فرمایا ”ہر احمدی گھر میں خواندہ ہو یا نا خواندہ ہونی چاہیے۔مجھے صرف اس کا اظہار مقصود ہے جہاں تک میری ہمت ہوگی اسے کرتا جاؤں گا۔وَ اللهُ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْهِ التَّكْلَانُ خاکسار یعقوب علی تراب احمدی (عرفانی) الاسدی مؤسس الحکم“ مورخه ۱۰ / فروری ۱۹۵۳ء مطابق ۲۴ / جمادی الاول ۱۳۷۲ھ