حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 350 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 350

حیات احمد ۳۵۰ جلد سوم میں منشی میراں بخش کی کوٹھی کے جلسہ کا ذکر کر آیا ہوں۔اس سلسلہ میں حضرت نے ایک اشتہار بھی شائع کیا تھا جو یہ ہے عام اطلاع اِس عاجز نے عوام کے اوہام اور وساوس دور کرنے کے لئے یہ بات قرین مصلحت سمجھی کہ ایک جلسہ عام میں ان الزامات کا شافی جواب سنایا جاوے جو علماء اس عاجز پر لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنی کتابوں میں نبوت کا دعویٰ کیا ہے گوار کب کو ملائک قرار دیا ہے معجزات اور لیلۃ القدر سے انکار ہے۔وغیرہ وغیرہ۔سوان بیجا الزامات کے رفع دفع کے لئے یہ تقریر سنائی جاوے گی اور تمام صاحبوں پر واضح رہے کہ اس جلسہ میں کوئی بحث نہیں ہو گی۔بحث اور سوالات کے جواب دوسرے وقتوں میں ہو سکتے ہیں۔اس جلسہ میں صرف اپنی تقریر سنائی جائے گی۔لہذا عام اطلاع دی جاتی ہے کہ جو صاحب اس شرط سے تشریف لانا چاہیں کہ صرف اس عاجز کی تقریر کوسنیں اور اپنی طرف سے کوئی کلمہ منہ سے نہ نکالیں وہ اس تقریر کے سننے کے لئے چوٹی منڈی کوٹھی منشی میراں بخش صاحب میونسپل کمشنر میں بتاریخ ۳۱ / جنوری ۱۸۹۲ء بروز یکشنبہ وقت ڈیڑھ بجے دن کے تشریف لاویں۔اور واضح رہے کہ اس جلسہ میں کسی قدر اس طریق فیصلہ کے بارے میں تقریر ہو گی جو انسان کے اختیار میں نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سچوں کی تائید میں خود آسمان سے اس فیصلہ کو ظاہر کرتا ہے تا جھوٹے، چالاک، زبان دراز کو ملزم اور ساکت اور ذلیل کرے۔فقط۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المطلـ میرزا غلام احمد عفی عنہ قادیانی مقام لاہور تبلیغ رسالت جلد دوم صفحه ۹۴٬۹۳۔مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۶ ۲۵ طبع بار دوم )