حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 246 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 246

حیات احمد ۲۴۶ بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّيْ اشتہار بمقابل مولوی سید نذیر حسین صاحب سرگروہ اہلِ حدیث چونکہ مولوی سید نذیرحسین صاحب نے جو کہ موحدین کے سرگروہ ہیں۔اس عاجز کو بوجہ اعتقاد وفات مسیح ابن مریم ملحد قرار دیا ہے اور عوام کو سخت شکوک وشبہات میں ڈالنا چاہا ہے اور حق یہ ہے کہ وہ آپ ہی اعتقاد حیات مسیح میں قرآن کریم اور احادیث نبویہ کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔اوّل اہلِ حدیث ہونے کا دعویٰ کر کے اپنے بھائیوں حنفیوں کو بدعتی قرار دیا۔اور امام بزرگ حضرت ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ پر یہ الزام لگایا کہ ان کو حدیثیں نہیں ملی تھیں اور وہ اکثر احادیث نبویہ سے بے خبر ہی رہے تھے۔اور اب باوجود دعوی اتباع قرآن اور حدیث کے حضرت مسیح ابن مریم کی حیات کے قائل ہیں۔وہذا اعجب العجائب۔اگر کوئی عوام میں سے ایسا کچا اور خلاف قال اللہ قال الرسول دعوی کرتا تو کچھ افسوس کی جگہ نہیں تھی لیکن یہی لوگ جو دن رات درس قرآن اور حدیث جاری رکھتے ہیں اگر ایسا بے اصل دعوی کریں تو اُن کی علمیت اور قرآن دانی اور حدیث دانی پر سخت افسوس آتا ہے۔یہ بات کسی متنفس پر پوشیدہ نہیں رہ سکتی کہ قرآن کریم اور احادیث نبویہ بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ فی الواقعہ حضرت مسیح علیہ السّلام وفات پاچکے ہیں ، مگر جن لوگوں کو عاقبت کا اندیشہ نہیں ، خدا تعالیٰ کا کچھ خوف نہیں ، وہ تعصب کو مضبوط پکڑ کر قرآن اور احادیث پس پشت ڈالتے ہیں۔خدا تعالیٰ اس امت پر رحم کرے لوگوں نے کیسے قرآن اور حدیث کو چھوڑ دیا ہے۔اور اس عاجز نے اشتہار ۲ اکتوبر ۱۸۹۱ء میں حضرت مولوی ابو محمد عبدالحق صاحب کا نام جلد سوم