حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 204 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 204

حیات احمد ۲۰۴ جلد سوم پیشگوئی بھی کی تھی۔بہر حال آپ نے مولوی عبد الجبار صاحب کو عبد الحق غزنوی کی دعوت مباہلہ کے سلسلہ میں حسب ذیل خط بطور اتمام حجت لکھا مگر اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور نہ مقابلہ میں آیا۔خط مرزا صاحب بنام مولوی عبد الجبار صاحب بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی واخی مولوی عبدالجبار صاحب! السلام علیکم۔ایک اشتہار جو عبدالحق کے نام سے جاری کیا گیا ہے جس میں مباہلہ کی درخواست کی ہے کل کی ڈاک میں مجھے ملا۔چونکہ میں نہیں جانتا کہ عبدالحق کون ہے آیا کسی گروہ کا مقتدی یا مقتدا ہے۔اس وجہ سے آپ ہی کی طرف خط ہذا لکھتا ہوں۔اس خیال سے کہ میری رائے میں وہ آپ ہی کی جماعت میں سے ہے اور اشتہار بھی دراصل آپ ہی کی تحریک سے لکھا گیا ہوگا۔پس واضح ہو کہ مباہلہ پر مجھے کسی طرح سے اعتراض نہیں۔جس حالت میں میں نے اس مدعا کی غرض سے قریب بارہ ہزار کے خطوط و اشتہارات مختلف ملکوں میں بڑے بڑے مخالفوں کے نام روانہ کئے ہیں تو پھر آپ سے مباہلہ کرنے میں ، کون سی تأمل کی جگہ ہے۔یہ بات سچ ہے کہ اللہ جل شانہ کی وحی اور الہام سے میں نے مثیل مسیح ہونے کا دعوی کیا ہے اور یہ بھی میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ میرے بارہ میں پہلے سے قرآن شریف اور احادیث نبویہ میں خبر دی گئی ہے اور وعدہ دیا گیا ہے۔سو میں اسی الہام کی بناء پر اپنے تئیں وہ موعود مثیل سمجھتا ہوں جس کو دوسرے لوگ غلط فہمی کی وجہ سے مسیح موعود کہتے ہیں۔مجھے اس بات سے انکار بھی نہیں کہ میرے سوا کوئی اور مثیل مسیح بھی آنے والا ہو۔بلکہ ایک آنے والا تو خود میرے پر بھی ظاہر کیا گیا ہے۔جو میری ہی ذریت میں سے ہو گا۔لیکن اس جگہ میرا دعویٰ جو