حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 541 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 541

حیات احمد ۵۴۱ جلد دوم حصہ سوم پیر کے دن آ موجود ہوئے ہوں اور روح القدس کی الہامی طاقت جو اٹھارہ سو برس سے عیسائی جماعت سے بوجہ گمراہی ان کی کے گم ہو چکی ہے۔تازہ طور پر دکھلائیں۔اور ان پیشگوئیوں کی سچائی اپنے وقت میں ظہور میں آجائے تو بلا شبہ عیسائیوں کو اپنے مذہب کی صداقت پر ایک حجت ہو گی۔کیونکہ ایسے عظیم الشان میدان مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے ان کی حمایت کی اور مسلمانوں کی نہ کی۔اور ان کو فتح دی اور مسلمانوں کو نہ دی۔لیکن اگر ہماری پیشگوئیاں سچی نکلیں اور اسی میدان میں دشمن کو شکست اور ہم کو فتح ہوئی تو اس سے صاف ثابت ہو جائے گا کہ خدا مسلمانوں کے ساتھ ہے اور اگر میاں فتح مسیح تاریخ مقرر پر نہ آئے۔اور اس مقابلہ سے ڈر کر بھاگ گئے۔تو جو کا ذبوں کی نسبت کہا جاتا ہے۔ان سب الفاظ کے وہ مستحق ٹھہریں گے۔اور تاریخ مقررہ پر حاضر ہونے والے عیسائی چلن سے اچھی طرح واقف ہو جائیں گے۔اور نیز یہ گریز ان کی حقیقت فتح اسلام متصور ہوگی۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المعلن۔خاکسار غلام احمد از بٹالہ۔طویلہ نبی بخش ذیلدار۔۱۸ مئی ۱۸۸۸ء بروز جمعہ A ( یہ اشتہار ۲۳ کے دو صفحوں پر ہے ) (مطبوعہ ریاض ہند پرلیس امرتسر ) تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۰۳ تا ۱۰۵ - مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۱۲۶، ۱۲۷ بار دوم ) (۴۳) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي اکیس مئی ۱۸۸۸ء کے جلسہ مذہبی کی کیفیت اور پادری وایٹ بریخٹ صاحب پر اتمام حجت معلوم جن صاحبوں نے ہمارا اعلان مجریہ ۱۸ رمئی ۱۸۸۸ ء دیکھا ہے۔انہیں ہوگا کہ میاں فتح مسیح عیسائی واعظ نے دعوی کیا تھا کہ مجھے بھی الہام ہوتا ہے اور میں