حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 540 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 540

حیات احمد ۵۴۰ جلد دوم حصہ سوم میں مقابلہ کرنا چاہتا ہوں۔جس قدر اور جس طور کی پیشگوئیں عام جلسہ میں آپ تحریر کر کے پیش کریں گے۔اسی قسم کی پیشگوئیاں اپنی طرف سے میں بھی پیش کروں گا اور فریقین کی پیشنگوئیاں اخبار نور افشاں میں چھپوا دوں گا۔چنانچہ میاں فتح مسیح نے یہ دعوی کر کے بالمقابل پیشگوئیوں کے پیش کرنے کے لئے ۲۱ مئی ۸۸ روز دوشنبہ دن مقرر کیا۔اور وعدہ کیا کہ تاریخ اور روز مقررہ پر ضرور حاضر ہو کر بمقابل تمہارے یعنی اس عاجز کے الہامی پیشگوئیاں پیش کروں گا۔اب چونکہ ہم یقیناً جانتے ہیں کہ عیسائی کلیسا برکت اور قبولیت اور ایمانداری کے پھلوں سے بالکل خالی ہے اور سارا گزارہ لاف و گزاف اور یاوہ گوئی پر ہے۔اور تمام برکتیں اسلام سے ہی خاص ہیں۔اس لئے ہم نے مناسب سمجھا کہ اس لاف و گزاف کی اصلیت ظاہر کرنے کے لئے اور نیز یہ بات پبلک کو دکھانے کے لئے کہ کہاں تک عیسائیوں میں دروغگو ئی اور بے باکی نے رواج پکڑ لیا ہے۔اسے بالمقابل کرامت نمائی کے لئے اجازت دی جائے۔تاسیہ روئے خود ہر کہ دروغش شود ☆ سو آج ہماری طرف سے بھی اس قسم کا مناظرہ قبول ہو کر عام اطلاع کے لئے یہ اعلان جاری کیا جاتا ہے کہ ۲۱ رمئی ۱۸۸۸ء کو پیر کے روز میاں فتح مسیح عیسائی روح القدس کا فیض دکھلانے اور الہامی پیشگوئیاں بالمقابل بتلانے کے لئے ہمارے مکان پر جو نبی بخش ذیلدار کا طویلہ ہے آئیں گے جیسا کہ انہوں نے قریباً پچاس آدمی کے روبرو یہ وعدہ کر لیا ہے۔پہلے ہم الہامی پیشگوئیاں بقید تاریخ پیش کریں اور پھر اس کے مقابل پر ان کے ذمہ ہوگا کہ ایسی ہی الہامی پیشگوئیاں وہ بھی پیش کریں۔پس جو صاحب اس جلسہ کو دیکھنا چاہتے ہوں انہیں اختیار ہے کہ دس بجے تک بروز پیر ہمارے مکان پر بٹالہ میں حاضر ہو جاویں۔پھر اگر میاں فتح مسیح برطبق اپنے وعدہ کے ترجمہ۔تا ہر جھوٹا روسیاہ ہو جائے۔