حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 367
حیات احمد اس پیشگوئی میں بتلایا گیا کہ :۔۳۶۷ نسل بہت ہوگی۔اسے بہت بڑھایا جائے گا۔وہ کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی۔جلد دوم حصہ سوم ان میں سے بعض کم عمری میں فوت ہو جائیں گے۔گویا کہ جو زندہ رہیں گے وہ بہت ہوں گے۔وہ بہت بڑھیں گے۔وہ پھلیں گے اور جو فوت ہوں گے وہ کم عمری میں ہی فوت ہو جائیں گے۔اس سلسلہ میں آپ نے ایک پیشگوئی کا اعلان فرمایا یہ پیشگوئی ایک خاص لڑکے کے متعلق تھی یہ پیشگوئی ہوشیار پور کی چالیس روزہ خلوت اور لمبی دعاؤں کے بعد عطا کی گئی تھی۔چنانچہ فرمایا:۔میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔سومیں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بپایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو ہوشیار پور اور لودھیانہ کا سفر ہے ) تیرے لئے مبارک کر دیا۔“ تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۵۹ - مجموعه اشتہارات جلد اوّل صفحه ۹۵ بار دوم ) پس یہ پیش گوئی یہ نشان دعاؤں کی قبولیت پر ایک کھلی کھلی صداقت کی مہر تھا۔اس الہام میں اس پیشگوئی کی عظمت کا تذکرہ یوں فرمایا :۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے فضل اور احسان کا 66 نشان تجھے عطا ہوتا ہے۔اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے اے مظفر تجھ پر سلام۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۹۵ بار دوم ) گویا کہ یہ نشان قدرت ، رحمت ، اور قربت فضل و احسان کا نشان قرار دیا گیا اور فتح وظفر کی کلید اور اس نشان کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالی کی درگاہ میں مظفر قرار دیئے گئے۔