حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 366 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 366

حیات احمد ۳۶۶ اس شادی کے برکات وثمرات جلد دوم حصہ سوم یہ شادی جن برکات اور ثمرات کا موجب ہوئی اس کا کسی قدر ذکر میں آگے چل کر بیان کرتا ہوں میرا اپنا ایمان تو یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی سلسلہ کی بنیاد پڑی اور ہر قسم کی برکات کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔اس سلسلہ میں مجھے کسی قدر تفصیل سے اس لئے بھی لکھنا پڑا کہ یہ خاتون مبارکہ بجائے خود اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہے اور اس کے ذریعہ بہت نشانات کا ظہور ہوا۔حضرت اُم المؤمنین کی مبشر اولاد اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم اور کرم کے ساتھ حضرت ام المومنین کو وہی خاتون ٹھہرایا تھا جس کے متعلق پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے اطلاع دی تھی۔کہ مسیح اس سے شادی کرے گا اور اس سے اولاد پیدا ہوگی۔(يَتَزَوَّجُ وَيُوْلَدُ لَهُ) پس آپ وہی خاتون ہیں ، جس کے بطن مبارک سے مسیح موعود کے لئے اولاد پیدا کرنا مقدر تھا۔نیز آپ ان عورتوں میں سے تھیں جن کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خَيْرُ النِّسَاءِ وُلُوْدٌ عورتوں میں سے بہترین عورتیں وہی ہیں جو جننے والی ہیں۔سو اللہ تعالیٰ نے حضرت ام المومنین کو اس لحاظ سے بھی خیر النساء بنا دیا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے بطن سے دس اولادیں دیں۔آپ کی اولاد کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ایک اصل بیان فرمایا تھا اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخاطب کر کے فرمایا:۔تیری نسل بہت ہو گی میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔مگر بعض ان میں سے بہت کم عمری میں فوت ہوں گے اور تیری نسل کثرت سے 66 ملکوں میں پھیل جائے گی۔“ (اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۹۶ بار دوم )