حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 368
حیات احمد ۳۶۸ جلد دوم حصہ سوم یہ نشان کیوں دیا گیا ؟ اس لئے کہ :۔” خدا نے یہ کہا۔تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات یاد ہیں۔اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آو ہیں۔اور تادین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تا حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آ جائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے۔اور تا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں۔جو چاہتا ہوں کرتا ہوں اور تاوہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تام انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفیٰ کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، ایک کھلی نشانی ملے ، اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۹۵ بار دوم ) یہ آٹھ عظیم الشان امور ہیں جن کی بناء پر اس پیشگوئی کا ظہور میں لانا ضروری قرار دیا گیا ان عظیم الشان امور کے ظہور میں لانے کے لئے جس انسان کا پیدا کیا جانا مقدر تھا وہ کون تھا ؟ وہ وہی شخص تھا جس کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:۔يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ مسیح موعود کی سچائی کی دلیل قدیم پیشگوئیوں کے مطابق ایک موعودلر کے کا عالم وجود میں آنا بھی تھا۔جو لا زم اور ملزوم کی طرح سے تھے اس امر کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس وجی میں اشارہ تھا۔اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفیٰ کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، ایک کھلی نشانی ملے۔اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۹۵ بار دوم )