حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 16 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 16

حیات احمد ۱۶ جلد دوم حصہ اوّل شرائط مقررہ کے موافق مقابلہ کی قدرت نہ ہوئی اور اس طرح پر یہ کتاب آج تک لا جواب ہے اور یہ بالکل صحیح ثابت ہوا۔چہ ہیبت ها بدادند این جوان را که ناید کس بمیدان محمد واقعات کا یہ سلسلہ بڑی وضاحت سے بتاتا ہے کہ براہین احمدیہ کی تصنیف خدا تعالیٰ کی ایک پیشگوئی کے موافق ہوئی اور یہ خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی کا ایک کرشمہ تھا۔حضرت مسیح موعود کا اس جواب کے بعد باوجود مختلف اوقات میں بیماری کے بعض خطرناک حملوں کے زندہ رہنا اور باوجود زندگی کے مختلف مشاغل میں داخل ہو کر انہیں چھوڑ دینا اور باوجود گوشہ نشینی کو ترجیح دینے کے ایسے حالات کا پیدا ہو جانا کہ آپ پبلک میں آئیں یہ انسانی تدابیر اور تجویز کا نتیجہ نہیں ہوسکتا۔بقیہ حاشیہ: - حسب درخواست با وا صاحب ایک کتاب مسمی براہین احمدیہ عَلى حَقَّيَّةِ كِتَابِ اللهِ الْقُرْآنِ وَالنَّبُوَّةِ الْمُحَمَّدِيَّه اللہ کا ملہ قطعیہ سے مرتب تیار کی گئی ہے۔امید ہے کہ عنقریب چھپ کر شائع ہو جائیں گے۔اب ہم باوا صاحب کو مبارک باد دیتے ہیں کہ اگر ہمارا یہ خیال صحیح ہے کہ باوا صاحب نے ہمارے اعتراض کو منصف مزاجی سے تسلیم کر کے حق کا تلاش کرنا شروع کر دیا ہے تو بقول شخصے کہ ہر جو بندہ یا بندہ بمجرد مطالعه کتاب موصوف کے دلی تمنا کو پہنچیں گے اور تسلی کامل پائیں گے اور اگر خدا نخواستہ باوا صاحب کا یہ سوال پر سوال کرنا دلی صدق سے نہیں بلکہ سوالات سے گھبرا کر اور تنگ آ کر بطور ٹالنے کے ایک بات لکھ دی ہے کہ تا آریہ سماج والے یوں نہ سمجھیں کہ باوا صاحب نے تو کچھ بھی جواب نہ دیا۔اس صورت میں ہم باوا صاحب کے شکر گزار ہیں کہ گوان کا کچھ ہی خیال تھا لیکن ان کے تقاضا سے ایک کتاب لا جواب تو تیار ہوگئی کہ جس سے بہت سے ہم وطن بھائیوں آریہ سماج والوں کو پورا پورا فائدہ ہوگا اور باوا صاحب کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ ثبوت اسے کہتے ہیں۔الراقم المشتہر مرزا غلام احمد رئیس قادیان ( ضلع گورداسپور ملک پنجاب ) ہتر جمہ :۔اس جواں کو کس قدر رعب دیا گیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے میدان میں کوئی بھی ( مقابلہ پر ) نہیں آتا۔