حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 17 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 17

حیات احمد جلد دوم حصہ اوّل براہین احمدیہ کی تالیف کے متعلق جو رویا آپ نے دیکھی تھی اور تصنیف سے پہلے کبھی آپ نے اس کے متعلق خیال بھی نہیں کیا تھا۔تصنیف کے بعد کے واقعات نے اسے لفظاً ومعناً پورا کیا ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- یہ وہ خواب ہے جو تقریباً دوسو آدمیوں کو انہیں دنوں سنائی گئی تھی جن میں سے پچاس یا کم و بیش ہندو بھی ہیں کہ جو اکثر ان میں سے ابھی تک صحیح وسلامت موجود ہیں یہ تالیف براہین کے وقت کی بات ہے۔عرفانی ) اور وہ تمام لوگ خوب جانتے ہیں کہ اس زمانہ میں براہین احمدیہ کی تالیف کا ابھی نام ونشان نہ تھا اور نہ یہ مرکوز خاطر تھا کہ کوئی دینی کتاب بنا کر اس کے استحکام اور سچائی ظاہر کرنے کے لئے دس ہزار روپیہ کا اشتہار دیا جاوے لیکن ظاہر ہے کہ اب وہ باتیں جن پر خواب دلالت کرتی ہے کس قدر پوری ہوگئیں اور جس قطبیت کے اسم سے اس وقت کی خواب میں کتاب کو موسوم کیا گیا اشتہار تصنیف کتاب براہین احمدیہ بہت اطلاع جمیع عاشقانِ صدق وانتظام سرمایه طبع کتاب ایک کتاب جامع دلائل معقوله درباره اثبات حقانیت قرآن شریف وصدق نبوت حضرت محمد مصطفی علی ہے جس میں ثبوت کامل منجانب کلام اللہ ہو نے قرآن شریف اور سچا ہونے حضرت خاتم الانبیاء کا اس قطعی فیصلہ سے دیا گیا ہے کہ ساتھ اس کتاب کے ایک اشتہار بھی بوعدہ انعام دس ہزار روپیہ کے اس مراد سے منسلک ہے کہ اگر کوئی صاحب جو حقانیت اور افضلیت فرقانِ شریف سے منکر ہے براہین مندرجہ اس کتاب کو توڑ دے یا اپنی الہامی کتاب میں اسی قدر دلائل یا نصف اس سے یا ثلث اس سے یا ربع اس سے یا شمس اس سے ثابت کر کے دکھلا دے۔جس کو تین منصف مقبولہ فریقین تسلیم کر لیں تو مشتہر اس کو بلا عذرا اپنی جائداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل