حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 199
حیات احمد ۱۹۹ جلد دوم حصہ دوم مخالف قدم مارے گا اس کو خدا تباہ کرے گا اور اس کے سلسلہ کو پائیداری نہیں ہوگی۔یہ خدا کی طرف سے وعدہ ہے جو ہر گز تختلف نہیں کرے گا۔“ مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۳۳ و ۵۳۴ مطبوعه ۲۰۰۸ء) یہ پچاس برس پہلے کی بشارت ہے اور گزشتہ پچاس سال کی تاریخ اسی کی مؤید اور گواہ ہے۔یہ امر واقعہ ہے کہ اس وقت تک تو آپ بیعت بھی نہ لیتے تھے لیکن اپنے طریق کو منہاج نبوت پر یقین کرتے تھے اور مگر آئندہ قبولیت اور ربانی فیوض کے حاصل کرنے کے لئے اپنے وجود اور طریق کو صحیح طریق یقین کرتے تھے۔پھر ” درود شریف کے پڑھنے پر زور دیا اور طلب برکات (درود) کے اسرار اور فیوض کی حقیقت بتائی۔وو (۱۲) ۱۲ جون ۱۸۸۳ء خدا کے راستبازوں کے لئے دعا کیوں کرتے ہیں؟ اس سوال کا جواب اور درود شریف پڑھنے کی حد کے متعلق پھر فرمایا:۔کہ وو (درود شریف کے پڑھنے میں کسی تعداد کی شرط نہیں اس قدر پڑھا جاوے کہ کیفیت صلوۃ سے دل مملو ہو جاوے اور ایک انشراح اور لذت اور حیوۃ قلب پیدا ہو جاوے اور اگر کسی وقت کم پیدا ہو تب بھی بے دل نہیں ہونا چاہئے اور کسی دوسرے وقت کا منتظر رہنا چاہئے اور انسان کو وقت صفا ہمیشہ میسر نہیں آ سکتا سو جس قدر میسر آوے اس کو کبریت احمر سمجھے اور اس میں دل و جان سے مصروفیت اختیار کرے۔مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۳۲ مطبوعه ۲۰۰۸ء) (۱۳) ۱۵/ جون ۱۸۸۳ء پنڈت دیانند پر اتمام حجت کی اطلاع اور حصہ چہارم براہین احمدیہ کی طباعت کے آغاز کی خبر دی۔(۱۴) ۲۱ / جون ۱۸۸۳ ء ویدوں کے تراجم کے پڑھنے اور دیانند کے دید بھاش کے سننے کا ذکر کر کے ویدوں کی تعلیم پر ایک ریویو لکھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیر ہو کر کھانے کی حقیقت کو بیان کیا۔براہین احمدیہ کی امداد جن رئیسوں نے کی وہ صرف نواب ابراہیم علی خان صاحب مالیر کوٹلہ اور نواب محمود علی خانصاحب رئیس چھتاری ہیں۔مدارالمہام صاحب جو نا گڑھ