حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 138 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 138

حیات احمد ۱۳۸ جلد دوم حصہ دوم جنوری ۱۸۸۳ ء کے دھرم جیون میں جو پنڈت شو نرائن کا اخبار تھا براہین احمدیہ پر ریویو کے سلسلہ میں اعتراضات کئے حضرت نے ان تمام اعتراضات کا جواب براہین احمدیہ کے حاشیہ نمبر میں دیا جو جلد چہارم کے صفحہ ۹تر کے حاشیہ سے شروع ہوتا ہے۔چونکہ اس کا مفصل تذکرہ اعتراضات اور ان کے جوابات میں ہو گا اس لئے میں یہاں اتنا ہی کہوں گا کہ اسے پڑھنا چاہئے اگنی ہوتری سے خط و کتابت میں مکتوبات کی تیسری جلد میں شائع کر چکا ہوں۔(عرفانی) (۲) ایک تاریخی غلطی کی اصلاح صفحہ ۱۶ پر جو ۱۸ / جنوری ۱۸۸۳ ء لکھا گیا ہے یہ دراصل ۱۸۸۴ء ہے سفر لودہانہ کے متعلق تحریک تو ۱۸۸۳ء بلکہ ۱۸۸۲ء کے آخر سے شروع تھی۔لیکن اس کی تکمیل ۱۸۸۴ء سے پہلے نہیں ہوئی۔تاریخی غلطی کی اصلاح نہایت ضروری اور مقدم ہے اس لئے قارئین کرام کو چاہئے کہ وہ ۱۸ / جنوری ۱۸۸۳ء کی بجائے ۱۸ جنوری ۱۸۸۴ ء درست کر لیں۔بعض اور واقعات بھی میں لکھ دینا چاہتا تھا جو جلد اوّل کے سلسلہ میں مجھے معلوم ہوئے ہیں۔مگر ان کو انشاء اللہ ایک مستقل ضمیمہ میں شائع کر دینے کا عزم رکھتا ہوں۔وباللهِ التَّوْفِيقِ۔(۳) ایک ضروری نوٹ اس امر کو بھی بحضور دل یا درکھنا چاہئے کہ میں نے واقعات اور حالات کی تعمیل کے لئے یہ ضروری سمجھا ہے کہ انہیں یکجائی طور پر بیان کر دیا جائے اس میں بعض اوقات تاریخی ترتیب مدنظر نہیں رہے گی گونفس واقعہ کے آغاز کی تاریخ کو ترتیب سے تعلق ہو گا۔اور سلسلہ میں جو دوسرے واقعات تاریخی ترتیب سے الگ ہوں گے ان میں اتنا ہی لحاظ رکھا جاوے گا کہ ان کی تاریخ ساتھ دی جاوے قارئین کرام اس امر کو زیر نظر رکھیں۔د یعنی روحانی خزائن جلد اصفحہ ۳۹۲ کے حاشیہ نمبر ا ا اسے شروع ہوتا ہے۔(ناشر)