حیات شمس

by Other Authors

Page 580 of 748

حیات شمس — Page 580

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 548 علمی، دینی، مالی اور جانی قربانیاں سرانجام دینے کی توفیق عطا کی۔آپ کی بینظیر اسلامی خدمات، جذبئہ فدائیت اور تبحر علمی کے پیش نظر حضرت خلیفہ ثانی نے از راہ شفقت آپ کو ” خالد احمدیت کے خطاب سے نوازا۔افسوس صد افسوس کہ وہ بے نظیر انسان جو میدانِ مناظرہ کا شہسوار اور احمدیت کا شیدائی اور فدائی تھا وہ عظیم روحانی وجود جو گالیوں کا جواب مسکراہٹوں سے دیتا تھا، جس کے خطبات تشنہ روحوں کیلئے آب حیات سے کسی طرح کم نہ تھے ، جس کی تقاریر اور تحریریں دلوں میں ایک نیا جوش اور نئی امنگیں اور نئے ولولے پیدا کرتی تھیں، جس نے اپنی ساری زندگی تبلیغ و اشاعتِ اسلام و احمدیت میں صرف کر دی، جو صرف اور صرف اسلام اور احمدیت کیلئے زندہ رہاوہ سالہا سال تک اپنے گھر اور نوعمر بچوں اور اپنے بزرگ و معمر والدین سے دور حق و صداقت کی منادی کرتا رہا اور اعداء اسلام کے بالمقابل سینہ سپر ہو کر برسر پیکار رہا اور احمدیت کی ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کرتارہا جس کی زندگی صحابہ کرام کا زندہ نمونہ اور اسلام واحمدیت کی چلتی پھرتی تصویر تھی، جس نے صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر اپنے خون کی قربانی دی تھی جو نہ صرف ایک فصیح اللسان اور شیریں بیاں خطیب و مقرر، قابل رشک ادیب و انشاء پرداز تھا بلکہ اس کے اندر ایک بہترین منتظم اور قابل مربی کی تمام صفات بدرجہ اتم موجود تھیں جو اپنی تمام خوبیوں کی وجہ سے اپنے ہمعصروں پر سبقت لے گیا، جو خلافت احمدیہ کا زبردست حامی اور نظام سلسلہ کا فرمانبردار اور خلیفہ وقت کا جان نثار اور دست راست تھا ، جس نے عرب کے ریگزاروں کی اپنے خون سے آبیاری کی، جس کا ورثہ ایک بے نظیر علمی خزانہ اور قابل اولاد ہے، جس کی موت سے ہزاروں آنکھیں اشکبار ہوئیں اور ہزاروں دل تڑپتے رہ گئے۔یہ دنیا نا پائیدار ہے ہر ایک نے بالآخر اپنے پیدا کرنے والے کے حضور حاضر ہونا ہے۔اَلْقُلُوبُ تحزنُ وَالعيونُ تَدْمَعُ وإِنَّا على فراق شمسنا المحزونون (ماہنامہ مصباح ربوہ ، نومبر 1966ء) کچھ واقعات مولانا جلال الدین شمس صاحب کی زندگی کے تاثرات مکرمہ آمنہ خان صاحبہ کینیڈا) نوٹ : آپ حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کی بھانجی اور حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانی کی نواسی ہیں اور آجکل کینیڈا میں مقیم ہیں۔یہ تاثرات مکرمہ مبارکہ شمس اہلیہ مکرم ناصر الدین صاحب شمس ابن مکرم ڈاکٹر صلاح الدین صاحب شمس مقیم امریکہ نے آپ سے جنوری 2008ء میں حاصل کئے اور مؤلف کو ارسال کئے۔فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔