حیات شمس

by Other Authors

Page 517 of 748

حیات شمس — Page 517

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 485 نمائندگی کی۔مباحثہ 12 تا 15 دسمبر 1932ء گر جا گھر جہلم میں منعقد ہو ا جسے پہلی بار مینیجر احمد یہ بک ڈپو تالیف واشاعت نے دسمبر 1932ء میں شائع کیا۔یہ 104 صفحات پر مشتمل ہے۔اس مباحثہ میں جماعت احمدیہ جہلم کی طرف سے مولوی عبد الکریم صاحب جہلمی جبکہ عیسائیوں کی طرف سے ایس ایم پال صدر تھے۔مباحثہ میں الوہیت مسیح اور مسیح موعود حضرت مرزا صاحب ہیں“ کے موضوعات شامل تھے۔اس میں گل گیارہ پرچے پیش کئے گئے۔پہلا پرچہ پادری عبد الحق نے پیش کیا جبکہ دوسرا مولانا جلال الدین صاحب شمس نے پیش کیا۔حضرت مولانا موصوف نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی آپ کی اپنی تحریرات کے رو سے پیش کئے ہیں اور الوہیت مسیح کار دانا جیل سے کیا ہے۔8- رساله تائید نشان آسمانی یہ کتابچہ پہلی بار احمد یہ بک ڈپو تالیف و اشاعت قادیان کی طرف سے ملک فضل حسین صاحب پبلشر و مینیجر بک ڈپونے شائع کیا جس محترم چوہدری اللہ بخش صاحب مالک اللہ بخش سٹیم پر یس نے طبع کروایا۔یہ رسالہ 70 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ایڈیٹر اخبار احسان کے ان اعتراضات کے مکمل، مدلل اور فخم جوابات دیئے گئے ہیں جو انہوں نے قصیدہ شاہ نعمت اللہ ولی دہلوی سے متعلق کئے تھے۔حضرت مولانا شمس صاحب نے اس کتاب میں مدیر احسان کے اعتراضات کے جوابات کے ساتھ ساتھ یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ” نعمت اللہ ولی" نامی کئی بزرگان اور صوفیاء گذرے ہیں تاہم ا۔ح۔م۔در می خوانم والا قصیدہ حضرت شاہ نعمت اللہ ولی دہلوی کا ہی تحریر کردہ ہے نہ کہ شاہ نعمت اللہ ولی کرمانی کا یا کسی اور کا۔سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے یہ قصیدہ اپنی تصنیف لطیف نشان آسمانی میں درج فرمایا ہے۔-9 Where Did Jesus Die? یعنی حضرت مسیح کہاں فوت ہوئے ؟ انگریزی میں لکھی گئی اپنی اس کتاب کی بابت حضرت مولانا شمس صاحب کا تحریر کردہ تعارف پیش ہے: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا اہم مقصد کسر صلیب اور قصر عیسائیت کو گرا کر اسلامی محل کا تعمیر کرنا ہے اور عیسائیت کا بنیادی مسئلہ صلیبی موت ہے جیسا کہ پولوس نے لکھا ہے کہ اگر مسیح مردوں سے جی نہیں اٹھا تو ہماری تبلیغ بھی بے فائدہ اور ہمارا ایمان بھی بے فائدہ ہے۔میں اپنے تجربہ کی بناء پر کہتا ہوں