حیات شمس

by Other Authors

Page 516 of 748

حیات شمس — Page 516

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 484 جاری کروائے کہ احمدی ختم نبوت کے منکر ہیں اور حیات مسیح سے انکاری ہیں۔حضرت مولانا شمس صاحب نے ان کے فتاوی اور بعض دیگر مفتیان کے فتاوی کا رد پیش کیا ہے۔اس کتاب میں جہاد، حیات و وفات مسیح اور قتل مرتد کے احکامات کے موضوعات پر بحث کی گئی ہے اور عقائد احمدیت پر کئے جانے والے بعض اعتراضات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔یہ کتاب عربی زبان میں ہے۔-5 جوهر الكلام في الرد على فصل الخصام یہ عربی کتاب پہلی بار مئی 1931ء میں المطبعة الخبر یہ قاہرہ سے طبع ہوئی جسے جماعت احمد یہ عرب نے مشتمل ہے۔پہلا حصہ مئی میں جبکہ دوسرا حصہ شائع کیا۔کتاب ہذا کے 52 صفحات ہیں اور دو حصص جون 1931ء میں حضرت مولانا شمس صاحب نے تحریر کیا۔1930ء میں قاہرہ سے ایک کتاب فصل الخصام تحریر کی گئی جس میں عقائد احمدیت پر اعتراضات کے ساتھ مولانا شمس صاحب کی ذات کو بھی نشانہ بنایا گیا اور فتاویٰ کفر لگائے گئے۔آپ نے زیر نظر کتاب میں ” فصل الخصام“ کا دلائل عقلیہ و نقلیہ سے رڈ کیا ہے۔علاوہ ازیں اس کتاب میں مسئلہ حیات و وفات مسیح، ناسخ و منسوخ اور مقام و صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مضامین شامل ہیں۔-6 توضيح المرام فى الرد علماء حمص طرابلس الشام یہ عربی کتاب پہلی بار جون 1930ء میں طبع ہوئی جسے جماعت احمدیہ عرب نے شائع کیا۔یہ کتاب 82 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں بھی ختم نبوت اور وفات وحیات مسیح کے مضامین پر سیر حاصل بحث ہے۔مولانا شمس صاحب کی کتاب " البرهان الصريح في ابطال الوهية المسيح“ کے تین رڈ لکھے گئے۔رڈ لکھنے والے علماء میں علمائے طرابلس الشام بھی شامل تھے۔آپ کی کتاب کا علمائے حمص نے بھی رڈ شائع کیا۔جس کا نام ”النصيحة الاسلامیة“ تھا جو کہ پینتیس صفحات پر مشتمل تھی۔حضرت مولا نا ئٹس صاحب نے اس کتاب میں ان علماء کے اعتراضات کے جوابات دیئے ہیں۔-7 مباحثہ جہلم یہ تحریری و تقریری مباحثہ جہلم شہر کے احمدیوں اور عیسائیان شہر جہلم کے مابین ہوا۔جماعت احمدیہ جہلم کی نمائندگی حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے جبکہ عیسائیوں کی طرف سے پادری عبد الحق نے