حیات شمس — Page 9
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 9 حضرت میاں محمد صدیق صاحب وائیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی بیعت کنندگان میں شامل تھے۔آپ کی قربانیوں کا ذکر بھی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سیکھوانی برادران یعنی ان کے بیٹوں کی قربانیوں کے ساتھ ہی فرمایا ہے۔آپ کا نام بھی منارة امسیح پر کندہ ہے۔آپ کی بعض قربانیوں کا ذکر آئندہ صفحات میں ملے گا۔آپ کی وفات اپنے گاؤں سیکھواں میں ہوئی۔آپ کی زندگی اتنی صاف اور پاکیز تھی کہ سیکھواں کے بعض ہندو اور سکھ وغیرہ اپنے تنازعات کا ان سے فیصلہ کراتے تھے کیونکہ سارے ان کو بزرگ ، نیک اور مخلص سمجھتے تھے۔مزید تفصیل کیلئے دیکھئے تاریخ احمدیت جموں و کشمیر از محمد اسد اللہ قریشی، صفحات 38 تا 42) حضرت شرف بی بی صاحبہ حضرت شرف بی بی صاحبہ اہلیہ حضرت میاں محمد صدیق صاحب یعنی حضرت مولانا شمس صاحب کی دادی کو بھی صحابیہ ہونے کا شرف حاصل ہے اور سیکھوانی برادران کی بیعت کے بعد انہوں نے بھی بیعت کی سعادت حاصل کی۔آپ بھی بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہیں۔دسمبر 2006 ء میں راقم الحروف نے بہشتی مقبرہ قادیان میں آپ کی قبر بھی ملاحظہ کی اور دعا کرنے کی سعادت حاصل کی۔آپ کی بیعت کا ذکر حضرت مولا نائٹس صاحب کے مضمون مطبوعہ روز نامہ الفضل بتاریخ 8 جولائی 1941ء میں موجود ہے۔