حیات شمس

by Other Authors

Page 10 of 748

حیات شمس — Page 10

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس سیکھواں اور سیکھوانی برادران 10 سیکھواں میں احمدیت کا پودا سکھوانی برادران اور ان کے دوست حضرت منشی عبد العزیز صاحب او جلوی کے سر ہے۔بہشتی مقبرہ قادیان میں اس گاؤں کے کئی صحابہ اور صحابیات مدفون ہیں۔1907ء میں اس گاؤں کی احمدی تجنید قریباً 80 تھی جیسا کہ مؤسس الحکم حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی الکبیر نے الحکم 24 جون 1907ء میں تحریر کیا ہے۔اس طرح یہ بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ اس گاؤں میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیسیوں صحابہ گزرے ہیں۔سیکھوانی برادران نام ہے محبت و اخلاص کا۔یہ symbol ہے ایمان اور وفا کا ،علامت ہے مالی و حالی اور جانی قربانی کی۔یہ نام ہے جان نثاری ، فداکاری اور فدائیت کا۔کتب و ملفوظات اور اشتہارات و مکتوبات سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں متعد دجگہ نیز تاریخ احمدیت اور دیگر کتب سلسلہ عالیہ احمدیہ میں ان احباب کا ذکر خیر پایا جاتا ہے۔ہر سہ اصحاب کو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تین سو تیرہ صحابہ کی فہرست میں معہ اہل بیت رقم فرمایا ہے۔اس خاندان کے ایک چشم و چراغ حضرت حکیم محمد اسماعیل ابن حضرت میاں جمال الدین صاحب سیکھوانی بیان کرتے ہیں: ” میری عمر اس وقت پندرہ سولہ سال ہوگی۔جب میں اپنے بزرگوں کے ساتھ قادیان پہنچا تو معلوم ہوا کہ حضور علیہ السلام تین سو تیرہ اصحاب کی فہرست آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق تیار کر رہے ہیں جس میں لکھا ہے کہ امام مہدی کے تین سو تیرہ اصحاب ہوں گے۔ہمارے بزرگوں کو بعض لوگوں نے تحریک کی کہ آپ بھی درخواست کریں کہ آپ کا نام بھی اس فہرست میں لکھا جائے۔لیکن ہمارے بزرگوں نے درخواست کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر ہم ان اصحاب میں شامل ہونے کے قابل ہوئے تو آپ خود لکھیں گے۔چنانچہ جب ہمارے بزرگ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں گئے تو ان کی خوشی کی کوئی انتہاء نہ رہی جبکہ حضور نے خود ہی فرما دیا تھا کہ ہم نے 313 اصحاب میں ان کے نام شامل کر دیئے ہیں۔ان میں میاں محمد صدیق صاحب کا نام بھی درج ہے اور یہ امر اس خاندان کیلئے فخر کا موجب ہے۔نیز حضور نے ان اصحاب کے نام کے ساتھ مع اہل بیت بھی لکھا ہے۔