حیات شمس

by Other Authors

Page 463 of 748

حیات شمس — Page 463

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 447 کرتے ہیں۔اس کیلئے بھی ایک دو مثالوں کا پیش کرنا بے محل نہ ہوگا۔ڈاکٹر ڈڈلی رائٹ( جنہوں نے? Where Did Jesus Die کا دیباچہ لکھا ) جو 1913ء میں مسلمان ہوئے تھے، مورلی کالج میں ایک لیکچرار تھے انہوں نے مجھے بھی خط کے ذریعہ لیکچر میں حاضر ہونے کی دعوت دی۔میں وقت پر پہنچ گیا۔سوالات کے موقع پر جب ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبیوں کے سردار (CheifofProphets) تھے؟ تو انہوں نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ قرآن مجید میں لکھا ہے کہ ہم رسولوں کے درمیان امتیاز نہیں کرتے ، اور سب کو یکساں سمجھتے ہیں۔اسی طرح ایک دو اور سوالوں کے انہوں نے غلط جوابات دیئے۔میں نے صدر کی اجازت سے مذکورہ بالا سوال کے متعلق کہا کہ ہم مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام نبیوں کا سردار مانتے ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پہلے انبیاء خاص قوموں اور خاص ملکوں کیلئے بھیجے جاتے تھے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کی ہدایت کیلئے مبعوث ہوئے۔یہی وجہ ہے کہ پہلے انبیاء کوصرف اتنی تعلیم کا حصہ دیا گیا جو ان کی قوم کی اصلاح کیلئے ضروری تھا لیکن آنحضرت ﷺ کو ایک مکمل قانون دیا گیا جو دنیا کی تمام اقوام اور تمام زمانوں کی ہدایت کیلئے کافی ہے۔اور یہ جو ایک لیڈی نے دریافت کیا ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام صرف بنی اسرائیل کیلئے بھیجے گئے تھے تو ہم مسلمان انہیں کیوں مانتے ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرو ہیں، جو تمام اقوامِ عالم کی ہدایت کیلئے بھیجے گئے تھے اور ایسا نبی جو تمام دنیا کیلئے مبعوث ہوا اس کے لئے ضروری تھا کہ وہ ان مختلف قوموں کے گذشتہ انبیاء کے متعلق بھی فیصلہ کرتا کہ وہ بچے تھے یا نہیں۔سوخدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں ان کے متعلق یہ فیصلہ فرمایا کہ وہ خدا کے برگزیدہ نبی تھے جو خاص خاص قوم اور ملک کیلئے بھیجے گئے۔حضرت عیسی بھی ، جیسا کہ انہوں نے خود کہا ، صرف بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کی طرف بھیجے گئے تھے۔(انجیل متی، باب 15 آیت 24) اور قرآن مجید نے بھی ان کے متعلق ورسولاً الى بنی اسرائیل کے الفاظ فرمائے ہیں۔یعنی کہ وہ بنی اسرائیل کی اصلاح کیلئے بھیجے گئے تھے۔اگر حضرت عیسی یا حضرت موسیٰ یا اور کوئی نبی تمام دنیا کیلئے مبعوث ہوتا تو اس کا یہ فرض تھا کہ وہ دوسری اقوام کے نبیوں کے متعلق فیصلہ دیتا کہ وہ سچے نبی تھے یا نہیں لیکن بائیل میں نہ حضرت موسیٰ نے اور نہ حضرت عیسی نے دوسری قوموں کے انبیاء کے متعلق کوئی فیصلہ دیا جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ صرف بنی اسرائیل کی اصلاح کیلئے بھیجے گئے تھے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ تمام قوموں کیلئے مبعوث ہوئے تھے لہذا آپ نے