حیات شمس — Page 409
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 393 گئیں۔ان کے متعلق دوسرے دن شائع ہوا کہ وہ کینیڈا پہنچ گئے ہیں لیکن ہائی کمشنر آف کینیڈا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خط اور کتب انہیں کینیڈا بھیجی جارہی ہیں۔مسٹر جان کرسٹن وز یر اعظم آسٹریلیا کے پرائیویٹ سیکرٹری نے لکھا کہ مسٹر کرسٹن پسند یہی کرتے تھے کہ آپ سے خود کتب لیتے لیکن سیاسی کاموں میں مشغولیت کی وجہ سے انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ میں کتب وصول کرلوں۔ٹیلیفون پر وقت مقرر کر کے میں ان سے آسٹریلیا ہاؤس جا کر ملا اور کتابیں پیش کر دیں اور جماعت کے حالات بھی بتائے۔خصوصاً آسٹریلیا کے قریب جاوا، سماٹر اوغیرہ کی جماعتوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اہل مغرب کے دلوں میں حق کی قبولیت کیلئے القاء کرے آمین۔شاہ یوگوسلا و یہ اور ملکہ ہالینڈ کو تبلیغ اسلام الفضل قادیان 20 جولائی 1944ء) مدیر الفضل تحریر کرتے ہیں : ایک گزشتہ پرچہ میں مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس کی تبلیغی مساعی اور دنیا کے ہر طبقے اور ہر ملک تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی تڑپ اور ایسا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دینے کے ضمن میں وہ خطوط اور ان کے جوابات درج کئے جاچکے ہیں جو مولوی صاحب مکرم نے کینیڈا، آسٹریلیا اور افریقہ کے وزرائے اعظم کو لکھے۔گزشتہ جون میں آپ نے شاہ یوگوسلاویہ اور ملکہ نیدرلینڈ ز کو حمد یہ لٹریچر ( یعنی احمدیت یعنی حقیقی اسلام، تحفہ شہزادہ اور اسلام ) پیش کیا جو ان دونوں نے قبول کر لیا۔ذیل میں خطوط کا ترجمہ دیا جاتا ہے۔جو مولوی صاحب موصوف نے ان کو لکھے۔شاہ یوگوسلاویہ کولکھا : بنام شاه یوگوسلاویہ میں ایک عالمگیر تحریک یعنی احمدیت کا برطانیہ میں نمائندہ ہوں۔اس تحریک کی بنیاد 1889ء میں دور حاضر کے موعود نبی نے رکھی تھی جس کی آمد کے بارہ میں مختلف اقوام کے انبیاء نے پیشگوئیاں کی تھیں اور انہی کی ذات میں مسیح کی آمد ثانی کی پیشگوئی پوری ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ بہت سے نشانات دکھائے اور بکثرت امور غیبیہ پر مطلع کیا جن میں سے اکثر کا پورا ہونا ہم پہلے ہی اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں۔خدا تعالیٰ نے آپ کو اطلاع دی کہ آپ کی تحریک تمام دنیا میں پھیل جائے گی اور اقوام عالم اپنی روحانی پیاس کو اسلام کے شیریں ،