حیات شمس

by Other Authors

Page 410 of 748

حیات شمس — Page 410

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 394 شفاف اور صاف چشمہ سے بجھائیں گی اور بادشاہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔جو کتب میں آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ان میں سے دو جماعت احمدیہ کے موجودہ امام کی تصنیف ہیں جو کہ مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند اور آپ کے خلیفہ ثانی ہیں۔خود موجودہ زمانہ میں روحانی دنیا کے بے نظیر انسان اور خدا تعالیٰ کا ایک زندہ نشان ہیں کیونکہ آپ کی پیدائش سے کئی سال قبل آپ کے عظیم الشان اور جلیل القدر باپ کو اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی تھی کہ انہیں ایک فرزند دیا جائے گا جو سخت ذہین اور دل کا حلیم ہوگا۔آپ کا جانشین ہوگا ، آپ کے کام کی تکمیل کرے گا اور آپ کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔وہ عظیم الشان مصلح ہوگا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی اور کہ خدا تعالیٰ اس سے کلام کرے گا جیسا کہ وہ گزشتہ زمانوں میں اپنے برگزیدوں سے کلام کرتارہا ہے۔یہ پیشگوئی آپ کی ذات میں لفظ بہ لفظ پوری ہو چکی ہے۔آپ 1914ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے جانشین ہوئے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو مستقبل سے تعلق رکھنے والی کئی باتوں پر مطلع فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو موجوہ جنگ کے بارہ میں کئی خبریں قبل از وقت بتا ئیں۔ایک رویا میں آپ کو شمالی افریقہ کی لڑائی کا مفصل نقشہ دکھایا گیا اور اتحادیوں کی آخری فتح کی خبر دی گئی۔اس رؤیا نیز اس قسم کی بعض دیگر رویاء کی تفاصیل Your Majesty کو اس پمفلٹ میں ملیں گی جو میں پیش کر رہا ہوں۔مارچ 1941ء میں Your Majesty اور یوگوسلاوی قوم نے جس بہادری کے ساتھ جرمن فوجوں کا مقابلہ کیا اسکی میرے دل میں بہت قدر ہے۔یہ مقابلہ ایسا شاندار تھا کہ موجودہ جنگ کے مؤرخین کبھی اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔اگر Your Majesty کی افواج جرمنوں کا ایسا سخت مقابلہ نہ کرتیں تو جرمنی ایک ماہ قبل روس پر حملہ کر دیتا اور اس صورت میں ممکن ہے جنگ کا نتیجہ اس سے بہت مختلف ہوتا جواب ہوگا مگر Your Majesty کی افواج نے جرمنوں کا جو زبردست مقابلہ کیا اس سے روس پر جرمن حملہ میں تاخیر واقع ہوگئی اور اس طرح یوگوسلاوی افواج نے موسم سرما سے قبل ماسکو کو جرمنوں کے قبضہ میں آنے سے بچالیا۔میں Your Majesty کی اپنے وطن میں کامیاب اور فاتحانہ واپسی کا خواہاں ہوں۔شاہ موصوف کے پرائیویٹ سیکرٹری نے لکھا مجھے His Majesty نے حکم دیا ہے کہ ان کتب کیلئے جو