حیات شمس

by Other Authors

Page 406 of 748

حیات شمس — Page 406

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 390۔۔۔برادرم عبد العزیز صاحب اور عبدالوہاب خان صاحب نے ہائیڈ پارک سے باہر اشتہارات تقسیم کئے۔ان مباحثات کو سن کر مندرجہ ذیل اشخاص تحقیقات کیلئے آئے۔مسٹر اور مس ٹامس ،مسٹر سٹائن ،مسDod اور مسٹر Oldham جن سے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی اور لٹریچر مطالعہ کیلئے دیا گیا نیز ڈاکٹر ہاورڈ ایڈیٹر رسالہ Thoughts آیا جس سے مسیح کے نزول اور الیاس کے مثیل یوحنا ہونے وغیرہ کے متعلق گفتگو ہوئی۔گذشتہ ایام میں چند مرتبہ ائیر ریڈ ہوئے مگر ہمارے ڈسٹرکٹ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔الفضل قادیان 29 جون 1944ء) ہائیڈ پارک میں صداقت اسلام پر مزید مباحثات حضرت مولوی جلال الدین شمس امام مسجد احمد یہ لنڈن تحریر فرماتے ہیں : مسٹر گرین سے ایک اور مباحثہ 4 مئی کو ہائیڈ پارک میں پھر مباحثہ ہوا۔موضوع قرآن و انجیل کی تعلیم کا مقابلہ تھا۔میں نے قرآن مجید سے ان اصولوں کا ذکر کیا جن سے دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے اور مختلف قوموں اور مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد کی بنیاد ڈالی جاسکتی ہے۔میرے مد مقابل مسٹر گرین نے مسیح کی آمد کے متعلق پیشگوئیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ جب وہ دنیا میں آئیں گے تو امن قائم ہو جائے گا نیز کہا کہ دفاعی جنگ بھی نہیں کرنی چاہیے۔میں نے قرآن مجید سے جنگ کے متعلق اصول بیان کئے جس کا حاضرین پر اچھا اثر ہوا۔ایک شخص نے جو معزز اور سمجھدار معلوم ہوتا تھا مجھ سے یہ کہتے ہوئے مصافحہ کیا کہ گو میں عیسائی ہوں لیکن پھر بھی یہ کہتا ہوں کہ مجھے آپ کی تقریر بہت پسند آئی ہے۔جب میں نے اسلام کی تعلیم عفو و غیرہ کے متعلق بیان کی تو بعض کہنے لگے یہ تو بالکل ہماری تعلیم کی طرح ہے۔نیز میں نے انجیل سے بتایا کہ مسیح جب دوبارہ آئے گا تو وہ لوگوں سے کیسا معاملہ کرے گا۔وہ تو مخالفوں کو ہمیشہ کی آگ میں ڈالے گا۔مسٹر گرین نے کہا۔قرآن میں لکھا ہے کہ کافروں کو قتل کرو۔میں نے کہا جب مسٹر گرین پوری آیت پیش کریں گے تو میں اس کا جواب بھی اسی آیت سے دوں گا۔اگر یہ حکم عام ہوتا تو پھر مصر، شام، فلسطین وغیرہ ممالک میں عیسائیوں کا کوئی فرد نہیں پایا جانا چاہیے تھا۔بھلا کیا یہ درست ہے کہ کوئی شخص مسیح کے اس قول کو پڑھے۔یہ نہ سمجھو کہ میں زمین پر صلح کرانے آیا ہوں صلح کروانے نہیں بلکہ تلوار چلوانے آیا ہوں اور کہے کہ انہوں نے تو خونریزی کی تعلیم دی۔حاضرین میں سے بعض نے کہا یہ بالکل ٹھیک ہے ایسا استعمال درست نہیں۔