حیات شمس — Page 405
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 389 اولا د بابرکت اور ایک بڑی قوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظہور سے ہوئی۔استثناء کی آیت کے متعلق میں نے کہا کہ اس سے تو میر امد عا ثابت ہوتا ہے کہ موسیٰ کی مانند نبی بنی اسرائیل سے نہیں ہوگا ور نہ یہ آیت بے معنی ہو جائے گی۔پس حضرت موسی کی مانند بی بنی اسرائیل کے بھائیوں یعنی بنی اسماعیل سے ہونا تھا۔چنانچہ مسیح نے فیصلہ کر دیا کہ اس کے بعد اسرائیل سے آسمانی بادشاہت یعنی نبوت چھین لی جائے گی اور دوسری قوم کو دی جائے گی یعنی بنی اسماعیل کو۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔زندہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مباحثہ اور سوالات ختم ہونے کے بعد ایک لیڈی نے کہا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور باقی سب نبی مردہ ہیں صرف یسوع مسیح آسمان پر زندہ ہے۔میں نے کہا یسوع مسیح مردہ ہیں اور ان کی قبر کشمیر میں موجود ہے۔آپ ہندوستان جائیں اور اس کی زیارت کریں۔اس نے کہا نہیں ہمارا خداوند آسمان میں ہے وہ خدا کا بیٹا ہے وہ جب آئے گا تو دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔میں نے کہا جیسی پہلی آمد کے وقت ہو ا تھا۔اس نے تو دوبارہ آمد کے متعلق بھی یہی کہا ہے کہ نہ ماننے والوں کو ہمیشہ کی آگ میں پھینکا جائے گا اور لکھا ہے کہ ابن آدم آئے گا اور وہ آچکا ہے۔اصل میں تمہیں یسوع مسیح پر ایمان نہیں ہے۔کہنے لگی کیسے اس نے تو ہمارے لئے قربان ہو کر ہمیں گنا ہوں سے نجات دی۔میں نے کہا ایسا باپ جو اپنے معصوم اکلوتے بیٹے کو بے دردی سے ذبح کرے وہ رحیم ومشفق باپ نہیں ہوسکتا۔خدا نے تو ابراہیم کو بھی اپنا فرزند ذبح کرنے سے روک دیا تھا۔پھر وہ خود ایسی بے رحمی کا مظاہرہ کیوں کر سکتا تھا۔میں نے کہا آپ بتائیں کہ کیا خدا بغیر اس قربانی کے لوگوں کے گناہ معاف کر سکتا تھا یا نہیں۔اس نے کہا نہیں یہ ممکن نہ تھا۔میں نے کہا دیکھا تمہیں یسوع مسیح پر ایمان نہیں ہے۔اس نے تو کہا اے خدا لوگوں کے نزدیک تو یہ ناممکن ہے مگر تجھے ہر ایک قدرت ہے تو جو چاہے کر سکتا ہے۔آخر میں اس نے کہا۔You don't know nothing ( یہ غلط محاورہ ہے جو عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے )۔میں نے کہا بالکل ٹھیک Because nothing cannot be known; but I۔know something وہ بہت متاثر ہوئی۔بعد میں ایک فلسطینی طالب علم سے ملا اس نے پوچھا آپ ووکنگ سے ہیں؟ میں نے اپنا پتہ بتایا۔اس نے کہا میں مسجد کسی جمعہ کو آؤں گا۔جب عربی میں باتیں ہوئیں تو اس نے بتایا کہ وہ قاضی یا کہا مفتی کا بیٹا ہے۔