حیات شمس

by Other Authors

Page 394 of 748

حیات شمس — Page 394

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس Mr۔Jones کا قبول اسلام اور شاہ البانیہ سے ملاقات 378 لنڈن 21 دسمبر 1943 ء۔مولوی جلال الدین صاحب شمس لنڈن سے بذریعہ تار اطلاع دیتے ہیں کہ مسٹر جونز نے اسلام قبول کر لیا ہے۔البانیہ کے شاہ زوغ سے ملاقات کی اور ایک گھنٹہ تک مذہبی معاملات کے متعلق ان سے گفتگو ہوئی نیز ان کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا گیا۔کل ناٹنگھم Cosmopolitan سوسائٹی میں میرا لیکچر ہو ا حاضری کافی تھی۔تقریر کے بعد سوال و جواب ہوئے اور یہ سلسلہ قریباً تین گھنٹہ تک جاری رہا۔تقریر کا موضوع عیسائیت اور اسلام تھا۔اہم مسائل یہ تھے: مغرب میں عیسائیت کے مقابلہ میں اسلامی تمدن ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ظہور ، جس کی بناء پر عیسائیت کی ناقص تعلیم اور اس پر اسلام کے تفوق کے متعلق چھ دلائل بیان کئے گئے۔اس موقعہ پرلٹر پر بھی تقسیم کیا گیا اور آئندہ مجھے اسلام اور سائنس کے موضوع پر تقریر کرنے کی دعوت دی گئی۔(الفضل قادیان 24 دسمبر 1943ء) امیر فیصل خالد سے ملاقات $ 1944 مولوی جلال الدین صاحب شمس مبلغ و امام مسجد احمد یہ لنڈن ) [ جنوری 1944ء میں] امیر فیصل خالد نے ڈار چسٹر ہوٹل میں ریسیپشن دیا جس میں میں بھی شامل ہوا۔مختلف اشخاص سے گفتگو ہوئی۔ایک شامی تاجر مسٹر حفار سے بھی گفتگو ہوئی انہوں نے کہا میں نے آپ کے لیڈر کی یہ تحریک پڑھی ہے کہ اگر انگریز ان سے دعا کیلئے درخواست کریں تو ان کو فتح حاصل ہوگی۔میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ نہ کریں تو کیا پھر فتح نہیں ہوگی۔میں نے کہا انہوں نے یہ بھی تو اس کے ساتھ فرمایا ہے کہ ہم ان کی درخواست کئے بغیر بھی ان کی کامیابی کیلئے دعا کرتے ہیں کیونکہ جہاں تک ہمارا علم کام کرتا ہے اسلام اور احمدیت کا فائدہ انہی کی فتح میں ہے البتہ دعا کیلئے درخواست کی صورت میں فتح یقینی ہے۔پھر میں نے جنگ کے متعلق حضور کی بعض خوابوں کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا آج کل لوگ خوابوں