حیات شمس

by Other Authors

Page 390 of 748

حیات شمس — Page 390

حیات ہنس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 374 (۲) مسٹر جعفر طه ملایا کے ایک طالب علم اور ایک انگریز عورت مسجد د یکھنے کیلئے آئے۔ان سے گفتگو بھی ہوئی اور بعض اور دوست بھی ملنے کیلئے آئے۔(۳) مسٹر ڈلٹن جو شیفیلڈ میں رہتے ہیں وہ لندن میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے مئیر آف وانڈ زورتھ کو چٹھی لکھی۔انہوں نے ٹاؤن کلرک کے ذریعہ محکمہ متعلقہ کو کھوایا ہے۔(۴) Mr Tosbef ایک بورڈنگ کے مینجر ہیں جس میں بیرونی ممالک میں کام کرنے والے مشنری وغیرہ آ کر ٹھہرتے ہیں۔مسجد دیکھنے کیلئے آئے۔دو گھنٹہ تک گفتگو بھی ہوئی اور چند روز کے بعد شکریہ کی چٹھی لکھی تھی۔(۵) وانڈ زورتھ جیل میں ایک انگریز نے مسلمان ہونے کی درخواست دی۔افسران متعلقہ نے مجھے لکھا میں اس سے جا کر ملا۔گفتگو سے معلوم ہوا اسے اسلام کے متعلق کچھ علم نہیں۔میں نے کتابیں دیں کہ وہ ان کا پہلے مطالعہ کرے پھر اگر مسلم ہونا چاہتا ہے تو مجھے لکھے۔(1) مسٹر لال ڈپٹی ہائی کمشنر نے اپنے مکان پر کھانے کیلئے بلایا۔ان کا باور چی مراد آباد کا مسلمان ہے۔بعد میں وہ مسجد دیکھنے کیلئے آیا اور بہت خوش ہو ا۔اسے ہماری مسجد کا پتہ نہیں تھا۔(۷) پندرہ روزہ میٹنگز جاری کی ہیں۔پہلی میں مولوی غلام حسن خان صاحب مرحوم و مغفور کے حالات بیان کئے گئے۔دوسری میں بنائے اسلام میں سے نماز کے متعلق میر عبدالسلام صاحب نے اور کلمہ کے متعلق میں نے بیان کیا۔(۸) ہندوستانی سپاہی جہاں آکر ٹھہرتے ہیں وہاں دو دفعہ گیا۔چند سے گفتگو بھی ہوئی۔(۹) ایک عورت کو جو بچپن میں مشنری رہ چکی ہے اس کے خطوط کے جواب میں دو لمبے خطوط لکھے جن میں مختلف مسائل پر بحث کی ہے۔سن رائز کو کاپیاں بھیج رہا ہوں۔London Times میں میرا ایک خط شائع ہوا۔(۱۰) ایسٹ انڈیا ایسوسی ایشن کی بعض میٹنگز میں شامل ہوا۔ہائیڈ پارک میں ایک روز دوسرے لیکچراروں پر سوالات کئے۔سوشل حالات یہاں کے روز بروز خراب ہورہے ہیں۔خاکسار : جلال الدین شمس (الفضل قادیان 13 جون 1943ء)