حیات شمس

by Other Authors

Page 372 of 748

حیات شمس — Page 372

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 356 لطیف پائلٹ آفیسر رائل ایرفورس ہونگٹن سے جو قریباً اسی میل کے فاصلہ پر ہے عید کی نماز میں شامل ہوئے پہلے عید کی تاریخ 9 جنوری مقرر کی گئی تھی لیکن 5 جنوری کو مکہ مکرمہ سے تار آیا کہ عید 8 جنوری کو ہوگی۔اس لئے دوبارہ تمام دوستوں کو اطلاع دینا پڑی اور تنگئی وقت کی وجہ سے بعض دوستوں کو تار کے ذریعہ اطلاع دی گئی۔ایک نمائندہ اخبار کو تبدیلی کی اطلاع نہ ہوئی تھی۔جب اسے معلوم ہوا کہ عید کی نماز ہوگئی تو وہ اسی روز شام کو آیا اور خطبہ اور دیگر تفاصیل نوٹ کر کے لے گیا۔اس تقریب کی رپورٹ مع دو فوٹوؤں کے ”دی نیوز“ نے شائع کی۔ساؤتھ ویسٹرن سٹار نے بھی اور وانڈ زورتھ برونیوز نے رپورٹ لکھی۔یہ تینوں ہفتہ وار اخبار ہیں جو ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوتے ہیں اور Great Britain & the East مشہور ہفتہ وار رسالہ نے بھی اس تقریب کی رپورٹ شائع کی۔خاکسار جلال الدین شمس از لندن۔(الفضل قادیان 30 اپریل 1940ء) World Congress of Faiths کے جلسے [ مئی۔جون 1940ء میں لنڈن پر دو ہوائی حملے سخت ترین ہوئے حملے نو بجے شام سے صبح پانچ بجے تک رہے۔سینکڑوں مکانات ویران ہو گئے اور بعض عالیشان عمارات اور بہت سے گرجے اور ہوٹل اور ہسپتال گرکر پیوند خاک ہو گئے۔مرد، عورتیں اور بچے کافی تعداد میں مرے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ہمارے علاقہ میں بھی بہت سے نفوس اور عمارات کا نقصان ہوا۔اس وقت تک تمام احمدی ممبر لنڈن میں اور لنڈن سے باہر رہنے والے بفضل خدا بخیر و عافیت ہیں۔۔ورلڈ کانگرس آف فیتھس کی چند ہفتہ واری میٹنگز کیکسٹن ہال میں ہوئیں۔پہلی میٹنگ کی صدارت میں نے کی۔سرفرانسیس بنگ ہسینڈ نے ایک پرچہ پڑھا جس میں مختلف مذاہب کی بعض باتیں بیان کیں۔اسلام کا ذکر کرتے ہوئے تو حید اور نمازوں وغیرہ کا ذکر اچھے رنگ میں کیا۔مجھے بھی ایک مختصر افتتاحی تقریر کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔میں نے توحید الہی کا ذکر کیا اور قرآن مجید اور انا جیل اور ہندؤوں کی کتب کے حوالے دے کر بتایا کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو تمام انبیاء نے توحید کی تعلیم دی تھی۔مسیح نے بھی ایک طرف دعا کے وقت خدا تعالیٰ کو ان الفاظ میں پکارنے کی تاکید کی۔”اے ہمارے باپ جو آسمان میں ہے اور دوسری طرف یہ تاکیدی حکم دیا کہ تم کسی کو زمین پر باپ مت کہو کیونکہ تمہارا ایک باپ ہے جو آسمان میں ہے پس مسیح نے بھی تو حید ہی سکھائی تھی۔جب Discussion کا وقت آیا تو بولنے