حیات شمس — Page 342
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 326 آواز لنڈن میں گونجی اور ضروری تھا کہ ایسا ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: سو چونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی بنیا دحمایت اسلام کی ڈالے گا اور اس میں سے وہ شخص پیدا کرے گا جو آسمانی روح اپنے اندر رکھتا ہوگا۔اس لئے اس نے پسند کیا کہ اس خاندان کی لڑکی میرے نکاح میں لاوے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جوان نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے تخم ریزی ہوئی ہے، دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا دے۔“ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحه 275) مدارس میں لیکچرز تبلیغ اسلام کیلئے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک ایسا نا در موقعہ عطا فرمایا جو میرے وہم و خیال میں بھی نہ تھا۔لنڈن میں ایک موومنٹ ہے جس کے ماتحت بیسیوں بالغ مرد و عورتوں کے مدارس ہیں۔ان کیلئے خاص نصاب مقرر ہوتا ہے۔اس سال جو کتاب ان کے کورس میں رکھی گئی اس میں مختلف مذاہب کے متعلق اسباق تھے جو کہ بائبل میں شامل نہیں۔ایک سبق اسلام کے متعلق تھا۔میں ایک میٹنگ میں شامل ہوا اس میں ایک عورت ان مدارس میں سے ایک مدرسہ کی پریذیڈنٹ تھی۔اس نے اس سوسائٹی کے سیکرٹری سے ذکر کیا کہ اسلام کے متعلق ہم کسی مسلمان سے باتیں سننا چاہتے ہیں۔سیکرٹری نے اسے میرا نام بتایا۔میں نے اس دعوت کو منظور کر لیا۔معلوم ہوتا ہے اس نے دوسروں سے ذکر کیا تو ان کی طرف سے بھی دعوتیں آنی شروع ہو گئیں۔چنانچہ میں سکولوں کی طرف سے دعوتیں موصول ہوئیں۔سولہ سترہ مدارس میں اس وقت تک لیکچر دیئے جاچکے ہیں کچھ مئی و جون میں ہوں گے ہر لیکچر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد اور جماعت احمدیہ کے متعلق ذکر کیا گیا۔5 فروری کو ہاکسٹن اکیڈیمی ایڈلٹ سکول میں 8 فروری کو بلومبری ایڈلٹ سکول میں 12 فروری کو کنگسٹن وومن ایڈلٹ سکول میں۔14 فروری کو سٹر تھم ایڈلٹ سکول میں اور 16 فروری کو ولسڈن ایڈلٹ سکول میں اور 17 فروری کو گرین فورڈ ایڈلٹ سکول میں اور 22 فروری کو کرائڈن ایڈلٹ سکول اور منبہل ایڈلٹ سکول میں اسلام کے متعلق خاکسار نے اور 12 فروری کو یوئیل ایڈلٹ سکول میں اور 17 فروری کو وانڈز ورتھ ایڈلٹ سکول میں سید میر عبد السلام صاحب نے اور 14 فروری کو سینٹ الیانس ایڈلٹ سکول میں اور 15 فروری کو لنڈن فیلڈ ایڈلٹ سکول میں ڈاکٹر سلیمان صاحب نے لیکچر