حیات شمس

by Other Authors

Page 341 of 748

حیات شمس — Page 341

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس قرآن مجید کا ایک پارہ خرید کر لے گئے۔325 (۷) مسٹرمحمد اسحاق صاحب جو کلکتہ یونیورسٹی میں فارسی زبان کے لیکچرار ہیں مع اپنی اہلیہ کے تشریف لائے ان سے گفتگو ہوئی۔پھر انہوں نے اپنے مکان پر بلایا اور دریافت کیا کہ احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے؟ تفصیل سے جواب دیا اور دو گھنٹہ تک گفتگو ہوتی رہی۔خاکسار : جلال الدین شمس۔الفضل قادیان 27 جنوری 1939ء) * 1940- 1939 حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا سفر یورپ ( حضرت مولانا جلال الدین شمس) 1937ء کا ذکر ہے کہ ایک روز حضرت مولوی شیر علی صاحب ، مگر می مولانا در دصاحب اور خاکسار ناشتہ کے بعد لنڈن میں تبلیغ اسلام کے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔درد صاحب نے فرمایا کہ ووکنگ کے ذریعہ جو میں بعض مسلمان ہوئے تھے وہ اسلام کی تعلیمات اور احکام میں ترمیم کی سکیمیں سوچ رہے تھے۔بعض کا خیال تھا کہ تھوڑی سی شراب پی لی جائے تو کوئی حرج نہیں اسلام کے بعض اور دیگر احکام کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مناسب حال قرار دے کر پس پشت ڈال رہے تھے لیکن حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سفر یورپ سے یہاں تبلیغ اسلام کے متعلق ایک نیا دور شروع ہوا اور یہ بالکل درست ہے کیونکہ اسلام کے تمدنی احکام کو بھی حضور نے ہی اپنی کتاب احمدیت میں صحیح رنگ میں پیش فرمایا۔نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وجود کو اپنے لیکچروں میں اسلام کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کیا اور آپ کے آنے سے اخبارات میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تذکرہ ہوا۔نیز مولوی نعمت اللہ صاحب شہید کی شہادت اور مسجد فضل لنڈن کے سنگ بنیاد رکھنے اور پھر مسجد کے افتتاح پر یہاں کے مشہور اخبارات میں بکرات مرات سلسلہ اور بانی سلسلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر کیا۔پس حقیقت میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز ہی وہ مبارک وجود تھے جن کے ذریعہ سچے مسیح کی