حیات شمس — Page 125
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 125 حضرت مولانا شمس صاحب کا بلاد عربیہ میں خدمات دینیہ کا عرصہ سات سال (1925ء تا 1931ء) پر محیط ہے۔یہ باب جہاں آپ کی غیر معمولی خدمات دینیہ پر مشتمل ہے وہاں اس عرصہ کی ایک حد تک بلا د عربیہ کی تاریخ بھی محفوظ کئے ہوئے ہے۔ان سرگرمیوں کا زیادہ تر ذکر حضرت مولا نا صاحب کی تبلیغی رپورٹوں اور خطوط میں کیا گیا ہے اور انہی رپورٹوں اور آپ کے مضامین کو اس باب میں بنیاد بنایا گیا ہے۔عرب میں احمدیت دیارِ حضرت حبیب صلی اللہ علیہ وسلم میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام آپ کی حیات طیبہ میں ہی 1890ء کے عشرہ میں پہنچ چکا تھا۔10 جولائی 1891ء کومکہ مکرمہ کے ایک بزرگ مکرم محمد بن شیخ احمد ( ساکن محله شعب عامر ) اور حضرت السید محمد السعید الحمیدی طرابلسی جنہوں نے حضرت اقدس علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی، ہر دو بزرگان تین سو تیرہ اصحاب کرام میں شامل ہیں جن کا ذکر خیر حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنی تحریرات میں فرمایا ہے۔حضرت محمد السعید صاحب الحمیدی کا ذکر خیر آئندہ صفحات میں آئے گا۔ان کے علاوہ طائف کے ایک بزرگ مکرم حضرت عثمان صاحب بھی تین سو تیرہ اصحاب میں شامل تھے۔سیدنا حضرت مسیح موعود نے اپنی عربی تصنیفات میں سے التبلیغ، کرامات الصادقین، جماعتہ البشریٰ اور تحفہ بغداد خصوصاً عربوں کے لئے تحریرفرما ئیں۔کرامات الصاقین میں حضرت محمد السعید الحمیدی کا ذکر خیر فرمایا اور آپ کے چار قصائد بھی درج فرمائے۔(دیکھئے کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلد 7 صفحات 155-158)