حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 25
۲۵ اللہ تعالی کی محبت کا سفر خوش انجام پس اللہ تعالیٰ کی محبت کا سفر ایک ایسا سفر ہے جو آپ کو اپنے سوا کسی اور کی ہوش نہیں رہنے دے گا۔سوائے اس کے کہ آپ کی ذات میں وہ جلوہ ایسا چھکے کہ دنیا اس جلوہ سے خیرہ ہو جائے۔دنیا اس کی روشنی کو محسوس کرنے لگے اور پھر خدا کے حکم کے تابع آپ پیامبر بن کر دُنیا کے سامنے نکلیں یہی فلسفہ نبوت ہے لوگ کہتے ہیں نبوت ہمیشہ کے لئے بند ہے۔میں کہتا ہوں کہ نبوت تو فرد میں جاری ہے۔جب تک کوئی شخص نبوت کی پیروی نہیں کرتا، نبوت کے انداز نہیں سیکھتا اور نبوت کے کام نہیں کرتا اس وقت تک اس کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں ہو سکتی پس نبی ، نبوت کو ختم کرنے کے لئے نہیں آیا کرتے اور سب سے افضل بنی ان معنوں میں نبوت کو ختم کرنے کے لئے نہیں آیا کہ نبوت کی ادائیں ختم ہو جائیں نبوت کے پھل ختم ہو جائیں۔اگر نبوت کی ادائیں ختم ہو جائیں تو کائنات میں جو کچھ تھا اسب ختم ہو گیا۔وہ تو اس لئے آتا ہے کہ نبوت کی ادائیں لوگوں میں جاری کردے اور نبوت کے پھل لوگوں کو کھلانے لگے یہی معنے خاتم کے ہیں۔ایسی مہر جو اپنی تصویر دوسری سادہ چیزوں پر ثبت کرنے یعنی اپنے نقوش کا اثبات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور اسی کا نام خاتم ہے۔پس خاتم کا تحقیقی معنی یہ ہے کہ ایک وجود جو اپنے جیسی تصویریں بنانے لگ جائے اور کثرت سے بنانے لگ جائے تبھی قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ذکر کے ساتھ فرمایا مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ وَ الَّذِينَ مَعَهُ کہ دیکھو محمد کیں نہیں رہا۔اب وہ جو اس کے ساتھی تھے وہ اس جیسے ہو گئے ہیں۔والَّذِينَ مَعَه سے مراد ہے کہ صفات حسنہ میں اس کی معیت اختیار کر گئے ہیں پس ان معنوں میں حقیقت میں مجھے تغیر پیدا ہوتا ہے۔لیکن اگر مہر پر وہ نقش نہ ہو تو کیسے وہ کسی اور چیز پر نقش ثبت کرے گی۔بعض مہریں مٹ جاتی ہیں۔جہاں سے وہ مٹتی ہیں جب اُن کا