ہستی باری تعالیٰ — Page 77
خدا ایک مذہب کیلئے سب کو مجبور کیوں نہیں کرتا اس موقعہ پر یہ سوال بھی کیا جاسکتا ہے کہ اچھا مان لیا کہ جو خدا پر جھوٹ باندھے اسے خدا ہلاک کر دیتا ہے لیکن اس کی کیا وجہ ہے کہ خدا جھوٹے مذاہب کے پیروؤں کو ہلاک نہیں کرتا ، جھوٹے مذاہب کے ماننے والوں کو مار دینا چاہئے تھا یا ان سب کو ایک مذہب کا پیرو بنا دینا چاہئے تھا۔اس کا جواب خدا تعالیٰ نے آپ دیا ہے فرماتا ہے کو شَاءَ اللهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلكِنْ لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا اتْكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (المائدۃ: ۴۹) اگر ہم چاہتے تو سب کو مجبور کر کے ایک مذہب پر لے آتے۔لیکن اگر اس طرح کرتے تو کسی کو ثواب نہ ملتا اور جو غرض لوگوں کے پیدا کرنے کی تھی وہ پوری نہ ہوتی۔جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے وہ تبھی پوری ہو سکتی ہے کہ وہ آزاد ہو۔اس میں قبول کرنے کی اور رد کرنے کی دونوں قسم کی طاقتیں ہوں پس چونکہ سب لوگوں کو مجبور کر کے ایک مذہب پر لانا انسان کی پیدائش کی غرض کو بالکل باطل کر دیتا ہے اس لئے خدا ایسا نہیں کرتا۔کے مذہب میں اختلاف یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اچھا مان لیا کہ اختلاف مذاہب کی یہ وجہ ہے مگر جو مذہب اپنے آپ کو سچا کہتا ہے اس میں بھی تو اختلاف ہے۔مسلمانوں کو دیکھ لو کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ۔اگر تم کہو کہ جس طرح پہلے دینوں میں لوگوں نے باتیں ملا دیں اسی طرح اس میں بھی ملا دی ہیں جس سے اختلاف ہو گیا ہے تو ہم کہتے ہیں خدا نے ایسا کلام