ہستی باری تعالیٰ — Page 141
شرک کی دسویں قسم ۱۴۱ دسویں قسم شرک کی یہ ہے کہ خواہ عمل نہ ہو مگر دل میں محبت ادب خوف اور اُمید کے جذبات خدا کی نسبت اوروں سے زیادہ رکھتا ہو یا خدا کے برابر رکھتا ہو۔ان دن قسموں کے باہر کسی قسم کا شرک میرے نزدیک نہیں بچتا۔واللہ اعلم بالصواب۔جہاں تک میں سمجھتا ہوں سب اقسام شرک کی ان دنل قسموں میں آجاتی ہیں۔مجھے ساری عمر اس بات کی جستجو اور تلاش رہی ہے کہ شرک کیا ہے؟ لوگ کہتے ہیں یہ موٹی بات ہے۔مگر میں طالب علمی کے زمانہ میں اسے سمجھنا چاہتا تھا اور سمجھ نہیں سکتا تھا۔یہ جانتا تھا کہ یہ بات شرک ہے اور یہ نہیں لیکن ایسی تعریف نہیں ملتی تھی کہ جس کے اندر شرک کی سب اقسام آجائیں اور ایسی بات داخل نہ ہو جو شرک نہ ہو۔آخر میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ شرک کی ایک تعریف کرنا ہی غلطی ہے جس طرح خدا تعالیٰ کے وجود کا تصور کبھی ذات کے لحاظ سے ہوتا ہے کبھی ان صفات کے لحاظ سے جن میں مخلوق کو کسی قسم کی بھی قدرت نہیں دی گئی کبھی ان صفات کے لحاظ سے جن میں بظاہر بندے بھی شریک ہوتے ہیں اس لئے سب امور کو مد نظر رکھ کر شرک کی مختلف اقسام کی تعریف الگ الگ ہی کرنی چاہئے۔شرک کارد شرک کی تعریف بیان کرنے کے بعد میں اس سوال کو لیتا ہوں کہ مشرکانہ خیال کا رد کس طرح کیا جائے؟ میں نے اس سوال پر بھی غور کیا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ سوال بھی نہایت پیچیدہ ہے میرے نزدیک عوام الناس اس کے متعلق فلسفیانہ اور باریک