حمد و مناجات — Page 87
87 میرا ہر عزم و اراده تیری قدرت کے نثار میرے سب رنج و محن تیری محبت کے نثار میرے جذبات محبت تیری رحمت کے نثار میرے اللہ، کبھی مجھ کو اکیلا مت چھوڑ چھوڑ مت مجھ کو اکیلا، میرے اللہ کبھی جب تجھے ڈھونڈھوں تو پاؤں میں رگِ جاں کے قریب جب ملے تو تو ملے سوزشِ پنہاں کے قریب میرے اللہ، کبھی مجھ کو اکیلا مت چھوڑ چھوڑ مت مجھ کو اکیلا، میرے اللہ کبھی