حمد و مناجات

by Other Authors

Page 86 of 171

 حمد و مناجات — Page 86

86 جناب خواجہ بشیر احمد صاحب میرے اللہ ، کبھی اکیلا مجھے مت چھوڑ آفتیں روز زمانے کی ڈراتی ہیں مجھے تجھ سے نزدیک نہ ہو جاؤں ستاتی ہیں مجھے اور رہ رہ کہ تری راہ دکھاتی ہیں مجھے میرے اللہ، کبھی مجھ کو اکیلا مت چھوڑ چھوڑ مت مجھ کو اکیلا، میرے اللہ کبھی تو نے خوشیوں میں میرا ساتھ دیا ہے پیارے اور مصیبت میں عطا صبر کیا ہے پیارے چاک داماں کو مرے تو نے سیا ہے پیارے میرے اللہ، کبھی مجھ کو اکیلا مت چھوڑ چھوڑ مت مجھ کو اکیلا، میرے اللہ کبھی ہے مری موت جدا ہونا تیری ہستی سے یہی پستی مجھے دور رکھ اس پستی سے ہے تیرے میخانے میں رونق ہو میری ہستی سے میرے اللہ کبھی مجھ کو، اکیلا مت چھوڑ چھوڑ مت مجھ کو اکیلا، میرے اللہ کبھی