حمد و مناجات

by Other Authors

Page 88 of 171

 حمد و مناجات — Page 88

88 جناب عبدالرشید تبسم صاحب الہی ہر طرف جلووں سے اک محشر بپا کر دے میری آوارہ نظروں کو حقیقت آشنا کر دے جہاں کو دے وہ ذوق خود نمائی جس طرف دیکھوں ہر اک ذرہ وفور شوق سے آغوش وا کر دے نہیں خواہش کہ بحر بے کراں بن کر اچھل جاؤں میں دریا ہوں مجھے تو شوکت دریا عطا کر دے سکونِ دل پیام موت ہے اہلِ محبت کو مجھے اک اضطراب جاوداں یا رب عطا کر دے حقیقت میں مرا دل ایک مُشتِ خاک ہے لیکن جو تو چاہے تو اس کو اک نظر میں کیمیا کر دے بھٹکتے پھر رہے ہیں اہلِ دل کوئے محبت میں میرے ہر داغ دل کو مشعل راہ وفا کر دے ترا بندہ ہوں مجھ کو غیر کا سائل نہ بنے دے مجھے اپنے کرم سے بے نیاز ماسوا کر دے رہے چارہ گروں کو عمر بھر احساس ناکامی میرے درد محبت کو یکسر لا دوا کر دے گر اس پر نام غیر آئے تو جل جائے زباں میری خیال غیر کو دل کے لئے تیر قضا کر دے بنا بیٹھا ہوں اپنا آشیاں اک شاخ نازک پر اسے طوفانِ برق و باد سے نا آشنا کر دے تری درگاہ میں وہ آیا ہے اک آرزو لے کر تبسم کو الہی کامیاب مدعا کر دے