حمد و مناجات

by Other Authors

Page 52 of 171

 حمد و مناجات — Page 52

52 اُسی نے ہم کو مٹی سے بنایا عدم سے وہ ہمیں ہستی میں لایا اُسی نے روح پیدا کی ہماری اسی نے جسم کی حالت سنواری اُسی نے ہم پر رحمت کی نظر کی اُسی نے ہم کو اپنی معرفت دی اُسی نے ہم کو عقل و ہوش بخشے اُسی نے ہم کو چشم و گوش بخشے کیا اُس نے ہمیں شنوا و بینا جڑا آنکھوں کے حلقوں میں نگینہ بنائے دست و پا موزوں و چالاک عطا کی ہم کو اُس نے صورتِ پاک اُسی نے یہ لب و دنداں بنائے عجب یا قوت اور موتی لگائے بنائی اُس نے چہرہ یہ عجب ناک نہ ہو اک ناک تو عزت نہیں خاک دئے اُس نے ہمیں کام و دہاں خوب اسی نے ہم کو بخشی ہے زباں خوب زباں اپنے کرم سے اُس نے کھولی سکھائی ہے اُسی نے ہم کو بولی ہمیں اس نے دیئے ہیں سخت بازو بنایا ہے اُسی نے ہم کو خوش رُو قد رعنا عطا اس نے کیا ہے تناسب اُس نے اعضا کو دیا ہے اسی نے ماں کی چھاتی میں دیا دودھ کرم سے یا عمل سے ہے لیا دودھ؟ بلا شک ہے وہی ہم کو جلاتا سدا وہ ہے کھلاتا اور پلاتا ہے خبر گیراں ہمارا ہے چارا ہمیشہ مریضوں کا وہی کرتا وہی ہے جسم جسم اور جاں کا محافظ ہمیشہ ہے وہ انساں کا محافظ نگہباں ہے زمین و آسماں کا بلا شرکت ہے وہ مالک جہاں کا نہ نہ بیٹا ہے نہ باوا ہے بھائی اکیلا کر رہا ہے وہ خدائی