حمد و مناجات

by Other Authors

Page 51 of 171

 حمد و مناجات — Page 51

51 2 خدا کی حمد ہے انساں په لازم ہے اس کا شکر انس و جاں پہ لازم ادائے حمد ہو کیوں کر زباں سے زباں ایسی کوئی لائے کہاں سے خدا کے فضل سے ہوتے ہیں سب کام کہ بے گنتی ہیں اسکے ہم پہ انعام زمین و آسماں اس نے بنائے ملائک اور بشر اُن میں بسائے اُسی نے مہر و ماہ کو روشنی دی بنائی اُس نے گردش روز و شب کی بنائے آسماں میں اُس نے تارے دکھائے خوشنما اُس نے نظارے کروڑوں ہیں جہاں میں کارخانے پڑے لٹتے ہیں یاں لاکھوں خزانے اسی کا ہے یہاں سب کو سہارا بغیر اُس کے نہیں دم بھر گزارا زمیں میں سیم و زر اُس نے دبایا پہاڑوں میں جواہر کو چھپایا ہزاروں جانور اُس نے بنائے پروں والے ، دو پائے ، چار پائے درختوں سے کیا دنیا کو سر سبز پرندوں کو دئے ہیں اُس نے پر سبز وہی دنیا برساتا ہے بادل وہی کرتا ہے پیدا پھول اور پھل ہمیں ہر دم درختوں میں لگاتا ہے وہ میوے کھلاتا ہے وہ میوے ہے وہی بالوں میں دانے بجز اسکے یہ حکمت کون جانے لگاتا بنایا اُس نے کیسا پاک پانی کہ ہے موقوف جس پر زندگانی ہوا کیا اُس نے پاکیزہ بنائی کہ جس سے زندگی دُنیا نے پائی اُسی نے آگ کو پیدا کیا ہے ہمیں سامان عشرت سب دیا ہے سمندر اور پہاڑ اُس نے بنائے که خلقت فائدہ اُن سے اُٹھائے