ہماری کہانی

by Other Authors

Page 86 of 124

ہماری کہانی — Page 86

۸۶ ہم کو روزی دے سکے گا بلکہ یہ سب معاملات اللہ کے حوالہ ہیں۔میری عمر پچاس سال کے قریب ہوئی۔اس درمیان میں ایک روز بھی اس نے بھوکا نہیں رکھا تو اب بھی نہیں رکھے گا ہاں کم بیش یہ اس کے اختیار میں ہے۔جماعت میں سے مجھے خارج نہیں کر سکتا قبرستان کا میرا حق کوئی چھین نہیں۔رہی نماز جنازہ وہ اس مٹی کے ڈھیر کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں یہ وہ لوگ اللہ کے پاس ذمہ دار ہوں گے بچوں کی قسمت کوئی بنا نہیں سکتا۔صرف یہ عرض ہے کہ ان مولویوں کے چکر میں ہم اپنے آپ کو تباہ نہ کر لیں۔پہلے سے خط لکھنے کا یہ مقصد ہے کہ آپ کو کافی وقت غور و فکر کا ہے اور آپ سوچ سمجھ کر اس کے متعلق فیصلہ کریں۔میں آپ کو علی وجہ البصیرہ پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں کہ حنفی سنت و الجماعت کے لحاظ سے بھی کوئی طلاق وغیرہ نہیں ہوتی پورا اطمینان رکھیئے۔نہامام ابوحنیفہ کو اس سے کوئی تعلق ہے نہ سنتِ رسول یہ ہے نہ اجماع امت ہے کچھ بھی نہیں ہے۔من از تحقیق می گفتم تو خودم فکر کن بار خود از بهرامروز است اودانا و شیار دعا گو عبد السمارة اس اندھیرے میں روشنی کی کرن بن کر اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی دعاؤں کا ثمر ہمارا بھائی محمود العارف یکم جنوری حوالہ کو پیدا ہوا۔ہم بہت خوش تھے۔مجھے یاد ہے میری امی کی طبیعت بہت خراب ہو گئی۔بابا نے مجھے بلایا اور کہا رفیعہ بیٹا یہ سونے کی چوڑی جو تمہارے ہاتھ میں ہے آج مجھے دے دو۔اللہ تعالیٰ تمہیں بہترین چیز دے۔ریحانہ میری گود میں تھی۔میں نے ریحانہ کو اتارا اور چوڑی اتار کر بابا جان کو دے دی ہمیں خوش تھی کہ امتی کی دوا اطلاق کا کچھ ہو سکے گا۔