ہماری کہانی

by Other Authors

Page 85 of 124

ہماری کہانی — Page 85

۸۵ کرنا ہو تو کر لیں۔نتیجہ ایک ہی نکلے گا۔میں وہاں سے رزق کی تلاش میں نکل آیا در نہ کیا آپ کا خیال ہے کہ میرا ملنا ملانا بند کیا جا سکے گا ؟ کیا میرا رزق بند کیا جاسکے گا۔ہاں اپنے اپنے اعمال میں جس کو بائیں طرف جتنا اضافہ کرنا ہو کر سکے گا۔علماء نے مرزا صاحب پر کفر کے فتوے ان کے دعاوی کی وجہ سے لگائے اور اُن کی بیعت سے میں کافر اور مرتد ہو گیا مگر برائے خدا اپنے علماء سے یہ بھی تو پوچھتے کہ اسے اللہ کے بند و معاذ اللہ وہ کافر اس قدر غلط دعوی کر کے ہم کو کہنا کیا چاہتا ہے یہی ناکہ يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا أَمِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِ ہے اور اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق کہ لَقَدْ بَعَثْنَاني كُلّ أُمَّة رَسُولاً ان اعبدوالله واجتنبو الطاغو اور تمام انبیاء کی سنت کے مطابق فَاتَّقُو اللهَ وَأَطِيعُون اور پھر ساری دنیا کی تمام قوموں کو قرآنِ کریم کی طرف اور محمد رسول للہ صل العملی موم کی غلامی کی طرف دعوت دے رہا ہے یا کچھ اور مسلمان اور علماء کو یہ کہتا ہے کہ یہ ٹھگائی کا دھندا چھوڑ دو اور قرآن کی طرف آؤ یا کچھ اور ؟ گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم اس پر بھی میں آپ کو اپنے عقیدہ پر نہیں بلاتا۔اگر آپ کی سمجھ میں نہیں آتا نہ سہی مگر کم از کم آپ اپنے آپ کو ان خطرناک ذمہ داریوں سے علیحدہ کر لیجئے تاکہ اگر کہیں حق دوسری طرف ہو تو بڑے سخت مواخذہ سے آپ بچ جائیں۔میں خدائے وحدہ لا شریک کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس خط کے لکھنے کا کوئی مقصد سوائے اس کے نہیں کہ اس قسم کی غلط فہمی کی وجہ سے میرے آنے سے آپ گھر چھوڑ جاویں اور اس ضعیفی اور خرابی صحت کے وقت آپ بھی تکلیف میں پڑیں اور ہم کو بھی بہت حسرت و افسوس ہو اور ایسے وقت میں ہم لوگ خدمت سے محروم رہیں۔ور نہ ہرگز ہرگز یہ منشاء نہیں ہے کہ خدانخواستہ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ کوئی نرمی کی جائے یا ئیں سوشل بائیکاٹ سے ڈرتا ہوں یا اس کا خیال ہے کہ کوئی