ہماری کہانی

by Other Authors

Page 37 of 124

ہماری کہانی — Page 37

۳۷ کہ انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ کو اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں مددگار پکڑ رکھا ہے۔ان پر غضب نازل کرنے کے وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بتائی ہے اور پھر ہم کو کہتا ہے لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عبرة الأولى الا الباب - بنی اسرائیل کے وہ علماء ہی تھے جنہوں نے حضرت عیسی کے خلاف کفر اور الحاد کے فتوے لکھے اور ان کو صلیب پر مار ڈالنے کی کوشش کی اور انہی کے فتاوی نے بنی اسرائیل کو حق سے روکا اور پھر اپنی مہود اور نصاری کے علماء کے فتاوی پر چلنے والے رسول اکرم روحی فداہ پر ایمان لانے سے محروم رہ گئے اور یہی حضرات ہیں جنہوں نے اسلام کے بڑے بڑے بزرگان دین کو تکلیفیں دیں اور خوب خوب فتوے لکھے۔اللہ تعالیٰ کا حکم آپ سن چکے اب رسولِ اکرم کا فرمان ان کے متعلق سنئے : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قریب ہے کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جب اسلام میں کچھ باقی نہ رہے گا سوائے رسم کے مسجدیں آبا د نظر آئیں گی مگر ہدایت سے کو ری۔ان کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہونگے اور انہی سے فتنے اٹھیں گے اور انہیں میں واپس لوٹیں گے۔اور سینیئے آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا کہ البتہ ضرور آئے گا میری امت پر زمانہ جس طرح بنی اسرائیل پر آیا اور ان کے قدم بقدم چلیں گے۔یہاں تک کہ ان میں سے کسی نے اپنی ماں سے اعلانیہ زنا کیا ہوگا تو میری امت میں بھی کوئی ہو گا جو ایسا کریگا اور بنی اسرائیل کے ۷۲ فرقے ہوں گے اور میری امت کے تہتر فرقہ